بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

ساحلی بحری ٹرانسپورٹ کا فروغ

Posted On: 09 DEC 2022 12:33PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ  آبی نقل و حمل اقتصادی طور پر اور ساتھ ہی ساتھ نقل و حمل کا ماحول دوست طریقہ ہے، بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت نے ساگرمالا پروگرام کے تحت کئی راستوں پررو –رو/رو-پیکس منصوبے شروع کیے ہیں۔ مزید یہ کہ ، موڈل شفٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے، ساحلی جہازوں کو غیر ملکی جانے والے جہازوں پر بندرگاہی محصولات  میں 40فیصد کی رعایت دی جا رہی ہے۔ دیگر اقدامات میں   بنکر ایندھن پر جی ایس ٹی کو 18 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کرنا، کارگو جہازوں کے لیے کیبوٹیج میں رعایت ، اندرون ملک اور ساحلی کارگو کی مربوطی ، بھارت کی جہازوں سے متعلق  کمپنیوں کو سبسڈی کی حمایت، ساحلی کارگوز کے لیے گرین چینل کی منظوری اور بڑی بندرگاہوں پرجہازوں کے لیے ترجیحی برتھنگ ، ساحلی جہاز رانی اور ساحلی سمندری نقل و حمل کو فروغ دینے کی کوششوں میں  مذکورہ کچھ اقدامات   شامل ہیں۔

بھارتی حکومت ساگرمالا پروگرام کے تحت،خصوصی ساحلی برتھ پر ، پلیٹ فارمز یا جیٹیوں کی تعمیر یا اپ گریڈیشن، ساحلی برتھ کی  میکانائزیشن، اور کیپٹل ڈریجنگ کے لیے مدد فراہم کر رہی ہے۔ ساگرمالا پروگرام کے تحت منظور شدہ اور جاری کردہ فنڈز کوضمیمہ میں  منسلک کیا گیا ہے ۔

ضمیمہ

ریاست

مکمل کئے گئے پروجیکٹ

نافذکئے جانے والے پروجیکٹ

زیر ترقی

مظور کئے گئے فنڈز

(کروڑ روپے میں)

جاری کئے گئے فنڈز

(کروڑ روپے میں)

آندھرا پردیش

1

1

 

40

35

گوا

 

 

1

10

5

گجرات

1

2

4

414.32

160.16

کرناٹک

 

1

5

146.2

25

کیرالہ

1

 

 

7.24

6.52

مہاراشٹر

9

12

11

484

208.3

اڑیشہ

 

 

3

79.98

0

تمل ناڈو

2

1

1

70

64.94

مجموعی میزان

14

16

25

1251.10

505.00

****

 

 

U.No:13552

ش ح۔ش ر۔س ا



(Release ID: 1882080) Visitor Counter : 123


Read this release in: English , Tamil , Malayalam