جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

رین واٹر ہارویسٹنگ کے لئے سماجی پہل

Posted On: 08 DEC 2022 5:01PM by PIB Delhi

پانی ریاستی دائرہ اختیار کے  تحت آتا ہے اور مرکزی حکومت  پانی کے تحفظ ، ریچارج اور بارش کے پانی کے تحفظ اور اسے   کارآمد بنانے(رین واٹر ہارویسٹنگ) سمیت تکنیکی اور مالی تعاون سے ریاستوں کی کوششوں  میں مددکرتی ہے ۔البتہ حکومت ہند  بارش  کے پانی کے تحفظ اور اسے قابل استعمال بنانے   کے لئے  عوام کی سرگرم شمولیت سمیت ریاستوں کی اسکیموں  کے ساتھ مختلف اسکیموں کو نافذ کررہی ہے ۔ حکومت کی ایسی ہی ایک بڑی پہل  میں جل شکتی ابھیان-1 شامل ہے،جو  رین واٹر ہارویسٹنگ ،  آبی وسائل ، تالابوں  وغیرہ کے روایتی احیاء ،ان کا دوبارہ استعمال ، بور ویل  کا ریچارج ، واٹرشیڈ  ڈیولپمنٹ اور جنگلات  لگانے سمیت  پانی کے تحفظ  اور آبی وسائل کے بندوبست کے لئے  جولائی سے نومبر  2019  کے دوران   ملک کے  پانی کی قلت والے 256  اضلاع کے  1592  بلاکوں  میں   نافذ کی گئی ہے ۔ جل شکتی ابھیان ( جے ایس اے ) کی تیسری سیریز : جل شکتی ابھیان – کیچ دی رین  -2022  ،  29  مارچ  2022 کو ملک کے تمام اضلاع میں   ‘‘کیچ دی رین وئیر اٹ فال ، وین اٹ فال ’’ (بارش  کے پانی کو جمع کریں ، جہاں کہیں ہو، جب بھی ہو ) کے موضوع  کے ساتھ  شروع کی گئی ہے ۔ اس مہم  کے خاص اقدامات میں  پانی کا تحفظ اور رین واٹر ہارویسٹنگ   شامل ہے۔ ریاستیں ، مرکز اور ریاستوں میں دستیاب وسائل کو استعمال کررہی ہیں۔ قومی آبی پالیسی بھی   پانی کے تحفظ  اور  رین واٹر ہارویسٹنگ   کی وکالت کرتی ہے۔

جے ایس اے -1 کے تحت اقدامات میں پیش رفت  :

پانی کا تحفظ اور رین واٹر ہارویسٹنگ

2,73,256

روایتی اور دیگر آبی ذخائر / تالابوںکا احیاء

44,497

دوبارہ استعمال اورریچارج کے ڈھانچے 1,42,740

واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ

1,59,354

جامع شجر کاری

 (Saplings planted)

12,35,99,566

 بلاک میں آبی تحفظ کا منصوبہ

 1,372

 

جل شکتی ابھیان کی پیش رفت  : کیچ دی رین مہم  2021 ، جیسا کہ جے ایس اے : سی ٹی آر پورٹل (jsactr.mowr.nic.in) پر 22 مارچ  2021سے  28  مارچ  2022 تک اپ لوڈ کیا گیا ہے، مندرجہ ذیل ہے :

  1. آبی تحفظ  اور رین واٹر ہارویسٹنگ  کے ڈھانچے : 1622957 ، 2- روایتی آًبی وسائل کا احیاء: 296958 ،  3- دوبارہ استعمال اور ریچارج کے ڈھانچے : 831961 ،  4- واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ  : 1918395 ،  5 – جامع شجر کاری  : 367568460 ، اورتربیتی  پروگرام اور کسان میلے : 43631 ۔

مذکورہ تفصیلات میں مکمل شدہ  کاموں کے علاوہ  جاری  پروجیکٹوں کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ ایم جی این آر ای جی ایس   کے فنڈ سے کئے گئے اخراجات  65666 کروڑروپے ہیں ۔ ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت  دی گئی ہے کہ وہ اپنے وسائل کا استعمال کریں ۔

جل شکتی ابھیان : کیچ دی رین -2022 مہم  میں   29 مارچ 2022سے  2-دسمبر 2022 تک  پیش رفت مندرجہ ذیل ہے:

  1. آبی تحفظ  اور رین واٹر ہارویسٹنگ  کے ڈھانچے : 1059888 ، 2- روایتی آًبی وسائل کا احیا234621 ،  3- دوبارہ استعمال اور ریچارج کے ڈھانچے : 721293،  4- واٹرشیڈ ڈیولپمنٹ  : 1332673 ،  5 – جامع شجر کاری  : 783149273 ، اورتربیتی  پروگرام اور کسان میلے : 54433 ۔

مذکورہ  معلومات آج جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بشیشور ٹوڈو نے  لوک  سبھا میں  ایک تحریری سوال کے جواب میں دی ۔

*************

ش ح۔وا ۔ رم

U-13547


(Release ID: 1882065)
Read this release in: English