بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای شعبے میں  صنعت سازی کو فروغ

Posted On: 08 DEC 2022 12:59PM by PIB Delhi

ایم ایس ایم ای کی وزارت بہار سمیت ملک بھر میں انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی انٹرپرائزز (ایم ایس ایم ای) شعبے کے فروغ اور ترقی کے لیے مختلف اسکیموں/پروگراموں کو نافذ کرتی ہے جس میں وزیر اعظم کا روزگار پیدا کرنے کا پروگرام (پی ایم ای جی پی)،انتہائی چھوٹی، چھوٹی انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ (ایسم ایس ای-سی ڈی پی) پروگرام شامل ہے۔  روایتی صنعتوں کی تخلیق نو کے لیے حکومت نے بہار سمیت ملک میں ایم ایس ایم ایز کی مدد کے لیے کئی حالیہ اقدامات کیے ہیں، جن میں دیگر چیزوں کے ساتھ فنڈ کی اسکیم(ایس ایف یو آر ٹی آئی) ، مائیکرو اینڈ سمال انٹرپرائزز کے لیے کریڈٹ گارنٹی اسکیم(سی جی ٹی  ایم ایس ای) ، جدت طرازی کو فروغ دینے کی اسکیم، دیہی صنعت اور انٹرپرینیورشپ(اے ایس پی آئی آر ای) شامل ہیں۔

  1. پانچ لاکھ کروڑ روپے ایم ایس ایم ای سمیت کاروبار کے لیے کولیٹرل مفت خودکار قرض۔
  2.  50,000 کروڑ روپے ایم ایس ایم ای آتم نربھر بھارت فنڈ کے ذریعے ایکویٹی انفیوژن۔
  • iii. ایم ایس ایم ای کی درجہ بندی کے لیے نئے نظرثانی شدہ معیار۔
  • iv. 200 کروڑ روپے تک کی خریداری کے لیے کوئی عالمی ٹینڈر نہیں
  1. کاروبار کرنے میں آسانی کے لیےایم ایس ایم ایز کے لیے "اڈیم رجسٹریشن"۔
  • vi. جون، 2020 میں ایک آن لائن پورٹل "چیمپیئنز" کا آغاز، ای گورننس کے بہت سے پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لیے بشمول شکایات کا ازالہ اور ایم ایس ایم ایز کی ہینڈ ہولڈنگ۔
  1. 02 جولائی 2021 سے خوردہ اور تھوک تجارت کو ایم ایس ایم ایز کے طور پر شامل کرنا ۔
  2. ایم ایس ایم ایز کی حیثیت میں اوپر کی طرف تبدیلی کی صورت میں غیر ٹیکس فوائد کو 3 سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے۔

ایم ایس ایم ای کی نئی تعریف کے تحت ایم ایس ایم ایز کی رجسٹریشن کے لیے 01.07.2020 کو اوڈیم  رجسٹریشن' پورٹل شروع کیا گیا تھا۔ پورٹل پر رجسٹرڈ ایم ایس ایم ایز کی تعداد، آغاز سے لے کر 02.12.2022 تک ذیل میں دی گئی ہے:

ریاست

بہت چھوٹی

چھوٹی

درمیانی

کل

بہار

4,75,819

10,009

555

4,86,383

آل انڈیا

1,18,70,882

4,28,289

39,524

1,23,38,695

 

 

 

 

 

 

 

ایم ایس ایم ای کی وزارت سماج کے مختلف طبقوں کی نمائندگی کرنے والے نوجوانوں بشمول ایس سی/ایس ٹی /خواتین، مختلف طور پر معذور، سابق فوجیوں اور بی پی ایل افراد سمیت ملک بھر کے نوجوانوں میں کاروباری رویہ/مہارت کو فروغ دینے کے لیے 'انٹرپرینیورشپ اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام' (ای ایس ڈی پی) اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ اس اسکیم کا بنیادی مقصد نئے کاروباری اداروں کو فروغ دینا، موجودہ ایم ایس ایم ایز کی استعداد کار میں اضافہ اور ملک میں کاروباری ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

یہ اطلاع مائیکرو سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کے وزیر مملکت بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13502


(Release ID: 1881988) Visitor Counter : 111
Read this release in: English , Tamil