عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ مشن بھرتی کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے روزگار میلے میں اب تک مرکزی وزارتوں/محکموں/سرکاری زمرے کے اداروں/خود مختار اداروں/بینکوں وغیرہ میں مختلف عہدوں پر 1.47 لاکھ سے زیادہ نئی تقرریاں کی گئی ہیں


بقول وزیر موصوف حکومت ہند کی طرف سے منعقد کردہ روزگار میلوں سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے میں ایک معاون کردار ادا کریں گے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں براہ راست شرکت کے لئے انہیں بامعنی مواقع فراہم کریں گے

Posted On: 08 DEC 2022 2:50PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارضیاتی علوم کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور کے مملکتی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے نے کہا کہ سینٹرل سکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس) کے سیکشن آفیسرز کے گریڈ میں مجموعی طور پرافسران کی کمی ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جولائی 2022 تک 8000 سے زیادہ سنٹرل سکریٹریٹ سروس (سی ایس ایس)، سنٹرل سکریٹریٹ سٹینوگرافرس سروس (سی ایس ایس ایس) اور سنٹرل سکریٹریٹ کلریکل سروس (سی ایس سی ایس) افسران کو ترقی دی گئی ہے اور 2013 سے پڑے التوا کو ختم کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر ترقیوں کے لیے راہ ہموار کر دیا گیا ہے۔ صرف وہ اسامیاں جو زیر التوا ہیں جو حتمی عدالتی فیصلے سے مشروط  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشن بھرتی کے ایک حصے کے طور پر ملک بھر میں منعقد ہونے والے روزگار میلے میں، اب تک مرکزی وزارتوں/محکموں/پی ایسیوز/خود مختار اداروں/بینکوں وغیرہ میں مختلف عہدوں پر 1.47 لاکھ سے زیادہ نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔

روزگار میلے کے بارے میں ایک اور سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے راجیہ سبھا کو بتایا کہ حکومت ہند کی طرف سے منعقد کئے جانے والے روزگار میلوں سے امید کی جاتی ہے کہ وہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے بامعنی مواقع فراہم کریں گے۔ اس طرح وہ قومی ترقی میں براہ راست شرکت کر سکیں گے۔

ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) اور یونین پبلک سروس کمیشن (یو پی ایس سی) نے گروپ 'اے'، 'بی' اور 'سی' کی ملازمتوں میں بالترتیب 1,74,894 اور 24,256 امیدواروں کی سفارش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں/تنظیموں کی ضرورت کے مطابق خالی آسامیوں کا ہونا اور بھرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ حکومت نے پہلے ہی تمام وزارتوں/محکموں کو خالی آسامیوں کو بروقت بھرنے کے لئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ محکمہ اخراجات کی سالانہ رپورٹ کے مطابق مرکزی حکومت کی مختلف وزارتوں/محکموں کے تحت 01.03.2021 تک گروپ اے، بی اور سی میں خالی آسامیوں کی تعداد بالترتیب 23584، 118807 اور 836936 ہے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا



(Release ID: 1881983) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Tamil