ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ای ویسٹ کی ری سائیکلنگ

Posted On: 08 DEC 2022 2:48PM by PIB Delhi

حکومت نے ملک کے ای ویسٹ ری سائیکلنگ سیکٹر کو باضابطہ بنانے کے لئے کئی اقدامات کے ہیں۔ ای ویسٹ (منیجمنٹ) ضوابط مجریہ 2016 متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈز (ایس پی سی بیز)/ آلودگی کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سیز) سے تلف کرنے اور ری سائیکلنگیونٹیں لگانے کی لازمیاجازت فراہم کرتا ہے۔ سی پی سی بی نے ای ویسٹ کی پروسیسنگ کے لئے رہنما خطوط/معیاری طریقہ ہائے عمل جاری کئے ہیں۔ سی پی سی بی اور ایس پی سی بییونٹس کی نگرانی کر رہے ہیں اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی مدد سے ری سائیکلنگ انڈسٹری کو مرکزی دھارے میں لانے اور جدید بنانے کے لئے ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے ای ویسٹ سے متعلق مسائل کا حل تلاش کرنے کی سمت میں درج ذیل اقدامات کئے گئے ہیں۔

1۔ ای ویسٹ (مینیجمنٹ) ضوابط مجریہ 2016 کے فریم ورک کے تحت ای ویسٹ کا انتظام کیا جا رہا ہے اور اس میں ترامیم کی جا رہی ہیں۔ قواعد یکم اکتوبر 2016 سے لاگو ہوں گے۔ قواعد درج ذیل کے لئے فراہم کرتے ہیں:

*ہر مینوفیکچرر، پروڈیوسر، صارف، بلک کنزیومر، کلیکشن سینٹرز، ڈیلرز، ای ریٹیلر، ری فربشر، ڈسمینٹلر اور ری سائیکلر پر یہ ضوابط لاگوہوں گے۔

*ای پی آر کے نظام کے تحت، پروڈیوسرز کو اپنے ای پی آر کو لاگو کرنے کے لئے سی پی سی بی سے ای پی آر کی اجازت حاصل کرنی ہوتی ہے اور اپنے ڈسمینٹلرز/ری سائیکلرز کی تفصیلات حاصل کرنا ہوتی ہیں۔

*نوٹیفائی کردہ ای ای ای اکیس (21) ہیں اور مندرجہ بالا قواعد کے شیڈول – اول میں درج ہیں۔

*ای پی آر کے نظام کے تحت، مطلع شدہ ای ای ای کے پروڈیوسرز کو پہلے سے فروخت شدہ ای ای ای سے پیدا ہونے والییا ای ای ای کی فروخت کی بنیاد پر جو بھی معاملہ ہو، سالانہ ای ویسٹ جمع کرنے کے اہداف دیئے گئے ہیں۔

2۔ وزارت نے 2 نومبر 2022 کو ای ویسٹ (مینیجمنٹ) ضوابط مجریہ 2022 کو نوٹیفائی کیا ہے۔ یہ ضوابط ای ویسٹ (مینیجمنٹ) ضوابط مجریہ 2016 کی جگہ لیں گے اور یکم اپریل 2023 سے لاگو ہوں گے۔ یہ ضوابط ای ویسٹ ری سائیکلنگ کے لئے ایک نئی توسیعی پروڈیوسر ریسپانسیبلٹی (ای پی آر) نظام کا آغاز کریں گے۔ نئے ضوابط کی نمایاں خصوصیت حسب ذیل ہے:

*ہر مینوفیکچرر، پروڈیوسر، ری فربشر، ڈسمینٹلر اور ری سائیکلر پر یہ ضوابط لاگو ہوتا ہے۔

*تمام مینوفیکچررز، پروڈیوسر، ری فربشر اور ری سائیکلر کو سی پی سی بی کے تیار کردہ پورٹل پر رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے۔

*کوئی ادارہ بغیر رجسٹریشن کے کوئی کاروبار نہیں کرے گا اور کسی غیر رجسٹرڈ ادارے کے ساتھ ڈیل بھی نہیں کرے گا۔

*اجازت کی جگہ اب آن لائن پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن نے لے لی ہے اور صرف مینوفیکچرر، پروڈیوسر، ری فربشر اور ری سائیکلر کو ہی رجسٹریشن کی ضرورت ہے۔

*شیڈول اول میں توسیع کی گئی اور اب 106 ای ای ایکو ای پی آر نظام کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

*نوٹیفائی کردہ ای ای ای کے پروڈیوسرز کو سالانہ ای ویسٹ کی ری سائیکلنگ کے اہداف دیئے گئے ہیں جوپہلے سے فروخت شدہ ای ای ای کی پیداوار کی بنیاد پر یا جیسا بھی معاملہ ہو ای ای ای کی فروخت کی بنیاد پر ہے۔

*ہدف کو 2 سال کے لیے مستحکم بنایا جا سکتا ہے اور سال 2024-2023 اور 2025-2024 کے لئے 60 فہصد سے شروع کیا جا سکتا ہے۔ سال 2026-2025 اور 202۷-2026 کے لئے 70 فی صد اور سال 2028-2027 اور 2029-22028 اور اس کے بعد کے لیے 80فی صد۔

*سولر پی وی ماڈیولز/پینلز/ سیلز کا انتظام نئے قواعد میں شامل کیا گیا ہے۔

*ری سائیکل شدہ مقدار کو حتمی مصنوعات کی بنیاد پر شمار کیا جائے گا تاکہ کسی بھی جھوٹے دعوے سے بچا جا سکے۔

*ای پی آر سرٹیفکیٹ کی تیاری اور لین دین کا انتظام متعارف کرایا گیا ہے۔

*ماحولیاتی معاوضے اور تصدیق اور آڈٹ کے لئے انتظامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

*ان قواعد کے مجموعی نفاذ کی نگرانی کے لئے اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل کا انتظام۔

ای ویسٹ مینجمنٹ رولز کے تحت الیکٹریکل اور الیکٹرانک آلات (ای ای ای) کی تیاری میں مضر مادوں میں کمی کا بندوبست کیا گیا ہے۔ یہ لازمی قرار دیتا ہے کہ ای ای ای کے ہر پروڈیوسر اور ان کے اجزاء اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کی مصنوعات میں سیسہ، پارا اور دیگر خطرناک مادے زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ ارتکاز سے زیادہ نہ ہوں۔

ای ویسٹ (انتظام) کے قوانین ای ویسٹ کو تلف کرنے اور ری سائیکلنگ میں ملوث کارکنوں کی شناخت اور رجسٹریشن، مہارت کی ترقی، حفاظت اور صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھی نظم فراہم کرتے ہیں۔

یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

***

ش ح۔ ع س۔  ک ا



(Release ID: 1881977) Visitor Counter : 216


Read this release in: English , Telugu