خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر کا کہنا ہے کہ حکومت، خلائی ڈومین میں پرائیویٹ پلیئرز کو خلائی سرگرمیوں کو انجام دینے کی اجازت دے کر، ان کی شراکت کو وسیع کرنے کی تجویز رکھتی ہے


ایک جامع، وسیع خلائی پالیسی پر صنعتی گروپوں، بین وزارتی مشاورت کے ساتھ وسیع غور و خوض کیا گیا ہے اوریہ مزید منظوری کے عمل کے مرحلے میں ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 08 DEC 2022 2:57PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کےمرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ؛ ارضی سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ حکومت خلائی ڈومین میں پرائیویٹ کھلاڑیوں کی شراکت کو، خلائی سرگرمیوں کو انجام دینے کی اجازت دے کر، وسیع کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔

آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ایک واحد ونڈو ایجنسی، آئی این ایس پی اےسی ای - انڈین نیشنل اسپیس پروموشن اینڈ آتھرائزیشن سنٹر- اس سلسلے میں قائم کیا گیا ہے تاکہ غیرسرکاری اداروں (این جی ایز) کی خلائی سرگرمیوں کو فروغ اور اختیار دیا جا سکے۔

وزیرموصوف نے یہ بھی بتایا کہ اس کے متوازی طور پر، خلائی محکمہ کے تحت ایک مرکزی سرکاری شعبےکی کمپنی نیو اسپیس انڈیا لمیٹڈ (این ایس آئی ایل)کو آپریشنل اور تجارتی سرگرمیاں انجام دینے کا حکم دیا گیا ہے، جو اب تک بڑے پیمانے پر اسرو کے ذریعہ چلائی جا رہی تھیں۔

اس موضوع پر کہ آیا حکومت نے خلاء کی تجارتی سرگرمیوں کی وضاحت کرنے کے لیے کوئی ایسی پالیسی تیار کی ہے جو این ایس آئی ایل اور اسرو کے زیر انتظام نجی شعبے کے لیے دستیاب ہیں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی محکمہ ایک جامع، وسیع تر خلائی پالیسی بنانے کے عمل میں ہے، جس سے مختلف شراکت داروں کے کردار کی وضاحت ہو گی۔ پالیسی پر صنعتی گروپوں کے ساتھ وسیع غور و خوض، بین وزارتی مشاورت ہوئی ہے اوریہ مزید منظوری کے عمل کے تحت ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13482



(Release ID: 1881973) Visitor Counter : 67


Read this release in: English , Bengali