اقلیتی امور کی وزارتت
اقلیتی برادریوں کے لیے روزگار کے مواقع
Posted On:
08 DEC 2022 5:45PM by PIB Delhi
اقلیتی امور کی مرکزی وزیر اسمرتی زوبین ایرانی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں اطلاع فراہم کی کہ حکومت نے ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت، ٹیکسٹائل کی وزارت اور وزارت ثقافت کی مختلف اسکیموں کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر معاشی طور پر کمزور طبقات اور سماج کے کم مراعات یافتہ طبقوں سمیت ہر طبقے کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے مختلف اسکیمیں نافذ کی ہیں۔
اقلیتی امور کی وزارت روایتی آرٹ کی شکلوں سے وابستہ اقلیتی برادریوں کو فروغ دینے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ریاست راجستھان اور کرناٹک سمیت پورے ہندوستان میں استاد اسکیم کو نافذ کرتی ہے۔ استاد اسکیم کا مقصد خواتین کے لیے 33 فیصد ٹارگٹ مختص کرنا ہے جس کا مقصد اقلیتی برادریوں کے روایتی فنون اور دستکاری کے ورثے کو محفوظ کرنا اور روایتی دستکاری کے افراد اور کاریگروں کی صلاحیتوں کو بڑھانا اور عالمی مارکیٹ کے ساتھ روایتی ہنر کے روابط قائم کرنا ہے۔ ہنر ہاٹ، ملک بھر میں اقلیتی کاریگروں/ دستکاروں اور برتن کے ماہرین کو اپنی بہترین دستکاری اور مقامی مصنوعات کی نمائش اور مارکیٹنگ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔
استاد اسکیم کو مالی سال 23-2022 سے اب ایک نئی اسکیم کے جزو کے طور پر ضم کردیا گیا ہے جسے پردھان منتری وراثت کا سموردھن (پی ایم وکاس) کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس کا مقصد ہنر کی ترقی، تعلیم، قیادت، تربیتی معاونت اور کاروباری اقدامات کے ذریعے اقلیتوں، خاص طور پر دستکار برادریوں کی روزی روٹی کو بہتر بنانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م ع۔ع ن
(U: 13526)
(Release ID: 1881966)
Visitor Counter : 116