جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوچھتا ہی سیوا مہم

Posted On: 08 DEC 2022 4:50PM by PIB Delhi

جل شکتی کے وزیر مملکت جناب پرہلاد سنگھ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی کہ سوچھتا ہی سیوا (ایس ایچ ایس) 2022 مہم کا انعقاد 15 ستمبر 2022 سے 2 اکتوبر 2022 تک کیا گیا تھا۔ سوچھتا ہی سیوا مہم کی نمایاں خصوصیات یہ تھیں: روایتی کچرے کی صفائی پر توجہ مرکوز کرنا، صفائی کی سرگرمیوں میں شہریوں کی زیادہ سے زیادہ شرکت اور سوچھ بھارت مشن-گرامین مرحلہ دوم کی رفتار کو تیز کرنا۔

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ گاؤں کی بصری صفائی پر ریاست گیر ایس ایچ ایس مہم کا اہتمام کریں جس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے گاؤں کے ارد گرد پھینکے جانے والے کوڑے کو صاف کیا جائے۔ تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے مہم میں حصہ لیا۔

مہم کے دوران، جیسا کہ آن لائن مربوط مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (آئی ایم آئی ایس) کے ذریعے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے، ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے شروع کی گئی صفائی کی سرگرمیوں پر 9,81,64,124 لوگوں نے شرم دان میں حصہ لیا۔ 1,59,438 گرام پنچایتوں نے واحد استعمال والے پلاسٹک (ایس یو پی) پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد پاس کی۔ کھلے میں رفع حاجت سے پاک (او ڈی ایف) پلس اجزاء پر سرپنچ سمواد میں 1,68,425 سرپنچوں نے حصہ لیا۔ 14,80,689 کچرے کی روایتی جگہوں کو صاف کیا گیا۔

ایس ایچ ایس کو سوچھ بھارت مشن-گرامین کے تحت انفارمیشن، ایجوکیشن اینڈ کمیونیکیشن (آئی ای سی) کے حصے کے طور پر منظم کیا گیا تھا، جس کے لیے پروگرام اجزاء کے لیے کل فنڈنگ کا 3 فیصد ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لہذا، ایس ایچ ایس کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کوئی علیحدہ فنڈز منظور/جاری نہیں کیے گئے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م ع۔ع ن

 (U: 13518)


(Release ID: 1881926)
Read this release in: English