محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای شرم پورٹل میں مہاجر مزدوروں کا ڈیٹا

Posted On: 08 DEC 2022 2:53PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے 26 اگست 2021 کو غیر منظم مزدوروں کا ایک قومی ڈیٹا بیس ای-شرم پورٹل شروع کیا ہے۔ اسے ای-شرم پورٹل پر غیر منظم کارکنوں کے رجسٹریشن کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو دستیاب کر دیا گیا ہے۔ ای-شرم پورٹل کا بنیادی مقصد تمام غیر منظم کارکنوں کا ایک قومی ڈیٹا بیس بنانا ہے، جن میں تعمیراتی ورکرز، گِگ اور پلیٹ فارم ورکرز، اسٹریٹ وینڈرز، گھریلو کارکن، زراعتی کارکن، مہاجر مزدور اور اسی طرح کے دوسرے کارکنان جو آدھار کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں، شامل ہیں۔ ای- شرم (e-SHRAM) پورٹل مختلف زمروں میں کارکن کی تفصیلات حاصل کرتا ہے جیسے آدھار سے متعلق معلومات (نام، تاریخ پیدائش، جنس، تصویر)، ذاتی تفصیلات (ازدواجی حیثیت، معذوری کی حیثیت وغیرہ)، رابطے کی تفصیلات، پتہ کی معلومات (موجودہ، مستقل) ، پیشے کی تفصیلات، بینک کی تفصیلات، نامزدگی کی تفصیلات وغیرہ۔

محنت اور روزگار کی وزارت نے تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومت کو ای-شرم پورٹل ڈیٹا کے ذریعے ڈیٹا انٹیگریشن/شیئرنگ کے بارے میں رہنما خطوط فراہم کیے ہیں۔ ای-شرم کا جامد ڈیٹا عوامی طور پر ای-شرم ڈیش بورڈ یعنی https://eshram.gov.in/ پر دستیاب ہے۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

******

شح۔ مم۔ م ر

U-NO. 13491

 


(Release ID: 1881917) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Tamil