بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
بہت چھوٹی ،چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کا ڈجیٹائزیشن
Posted On:
08 DEC 2022 12:56PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ،چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورمانے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت، ادیم پورٹل ، ایم ایس ایم ای پورٹل ، گورنمنٹ ای – مارکیٹ پلیس ( جی ای ایم ) ، ٹریڈ ریسیو ایبل ڈسکاؤنٹنگ سسٹم (ٹی آر ای ڈی ایس ) ، ایم ایس ایم ای مارٹ ڈاٹ کام جیسے ایم ایس ایم ایز کے لئے مختلف ڈجیٹائزیشن اقدامات کے ذریعہ دیگر ای – کامرس بڑی کاروباری کمپنیوں کے ساتھ مقابلہ آر ائی اور کاروبار ی امکانات کو تقویت دینے کے لئے مختلف پروگرام اور اسکیمیں چلارہی ہے۔اس کے علاوہ تاخیر سے کی گئی ادائگیوں سے متعلق درخواستیں پُر کرنے کے لئے ایم ایس ایم ای سمادھان پورٹل اور بہت چھوٹی اوردرمیانہ درجے کی صنعتوں کے سینٹرل پبلک سروس انٹرپرائزز کے ذریعہ خریداری کی نگرانی کے لئے ایم ایس ایم ای سمبندھ بھی ہے ۔ اب تک ادیم رجسٹریشن پورٹل پر 1.24 کروڑ ایم ایس ایم ایز کا رجسٹریشن کیا گیا ہے اور مختلف پروگراموں کے ذریعہ مزید فوائد پہنچائے گئے ہیں۔ مرکز ی وزارتوں / محکموں /سی پی ایس ایز سے ایم ایس ایز کے لئے سرکاری خریداری پالیسی کے تحت ایم ایس ایم ایزکے لئے 95576 کروڑروپے کی خریداری کی گئی اور ایم ایس ایم ایز کے ذریعہ داخل کی گئیں 21360 درخواستیں ایم ایس ای ایف سی کونسل کے ذریعہ نمٹائی گئیں۔
ایم ایس ایم ای کی وزار ت کی جانب سے ایم ایس ایم ایز کی آمدنی اور منافع کی صورتحال کے بارے میں معلومات برقرار نہیں رکھی گئی ہیں۔
ایم ایس ایم ای چیمپئن اسکیم کے تحت ملک میں ایم ایس ایم ایز کو ڈجیٹلی طور پر بااختیار بنانے کے لئے ڈجیٹل ایم ایس ایم ای کمپوننٹ شامل کئے گئے ہیں۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ، ایم ایس ایم ای چیمپئنس اسکیم کے ایک جزو ڈجیٹل ایم ایس ایم ای کے ذریعہ ایم ایس ایم ایز کوتعاون دینے کی تجویز رکھی ہے تاکہ ڈجیٹائزیشن کو عملی شکل دی جاسکے اور ایم ایس ایم ایز کو ڈجیٹلی طور پر بااختیار بنایا جاسکے اور انہیں اس بات کے لئے ترغیب دی جاسکے کہ وہ اپنے کاروباری عمل اور اپنی پیداوار میں ڈجیٹل ٹولز ، ایپلی کیشنز اور ٹکنالوجیوں کو اپنائیں تاکہ ان کی مقابلہ آرائی کو بہتر بنایا جاسکے ۔
*************
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-13478
(Release ID: 1881732)
Visitor Counter : 135