ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
خواتین صنعت کار ی کا فروغ
Posted On:
07 DEC 2022 5:17PM by PIB Delhi
ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے ملک بھر میں خواتین صنعت کاروں کے فروغ کے لئے مختلف اقدامات کئے ہیں البتہ وزارت نے ملک میں خواتین صنعت کاروں کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے ۔
خواتین صنعت کاروں کو فروغ دینے کی غرض سے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کی طرف سے جو مختلف اقدامات کئے گئے ہیں ان کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
ہندوستان میں خواتین کی قیادت میں صنعتوں کے لئے فریم ورک کنڈیشن کو بہتر بنانے کے لئے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے اشتراک سے معاشی تعاون اورترقی کے لئے جرمن کی وفاقی وزارت ( بی ایم زیڈ ) کی جانب سے انٹر نیشنل زوسمانر بیٹ کے لئےڈوشے جیسلے شیفٹ (جی آئی زیڈ ) کی طرف سے حاصل ہورہے تعاون کی وجہ سے خواتین کے ذریعہ اسٹارٹ اپس اور خواتین صنعت کاروں کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے کا تعاون حاصل ہورہا ہے ۔اس پروجیکٹ کا مقصد بہت خواتین صنعت کاروں کے لئے تجرباتی بنیاد پر پروگراموں کو تیز کرنا ہے جس سے انہیں نیا کاروبار شروع کرنے میں مدد مل سکے اور وہ مہاراشٹر ،راجستھان ،تلنگانہ ،اترپردیش اور ملک کی 8 شمال مشرقی ریاستوں میں موجودہ صنعتوں کو وسعت دے سکیں۔
خواتین صنعت کاروں کو اقتصاد ی طور پر بااختیار بنانے (ڈبلیو ای ای )پروجیکٹ کو کامیاب خواتین صنعت کاروں کی داستانوں کو مشتر ک کرنے کےلئے فلم اور میڈیا مہم بھی چلائی جارہی ہے اور معاشرے میں خواتین کے رولز اور ضابطوں سے متعلق مثبت ذہنی تبدیلی کو فروغ دیا جارہا ہے۔ اب تک 900سے زیادہ خواتین صنعت کاروں کو انکیوبیشن اور تیز تعاون کے پروگراموں کے تحت اس پروجیکٹ کے ذریعہ تعاون دیا گیا ہے۔
سکس ہولی سیٹیز میں صنعت کاری کی ترقی جو ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کا ری کا ایک پروجیکٹ ہے ، کا مقصد باصلاحیت اور موجودہ صنعت کار وں ، بے روزگار نوجوانوں ، بیچ میں ہی کالج کی تعلیم چھوڑنے والے نوجوانوں ، پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی شمولیت کے ذریعہ صنعت کاری کی مقامی سرگرمیوں کو تحریک دینا ہے۔یہ پروجیکٹ بودھ گیا ، پوری ،کولور ، وارانسی ، ہری دوار اور پندھار پور میں نافذ کیا جارہا ہے ۔اس پروجیکٹ کے تحت تربیت پانے والے مستفیدین کی کل تعداد 7185 ہے جن میں 4535 خواتین ہیں۔
ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے نومبر 2019سے مارچ 2022 تک پی ایم یووا پائلیٹ پروجیکٹ نافذ کیا ہے ۔یہ پروجیکٹ صنعت کا ری کی تعلیم ، تربیت ،پیروکاری اور صنعت کاری نیٹ ورک تک آسان رسائی کے ذریعہ ایک ایکو نظام تیار کرنے کے لئے ہے۔اس اسکیم میں ہنرمند ی کے ایکو نظام یعنی صنعتی تربیتی انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی )، پولی ٹیکنیک ، پردھان منتری کوشل کیندرو اور جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس )سے آنے والے طلبا / تربیت پانے والے اور سابق طلبا پر توجہ دی گئی ہے ۔ یہ اسکیم آسام ، بہار ،دلی ، کیرالہ ، میگھالیہ ، مہاراشٹر ، پڈوچیری ، تمل ناڈو ،تلنگانہ ،اتراکھنڈ ، اترپردیش اور مغربی بنگال میں نافذ کی گئی ہے ۔ حالانکہ اس پروگرام میں خواتین پر خصوصی طور پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی تھی لیکن اس پروگرام میں خواتین کی خاطر خواہ شرکت کو یقینی بنانے کے لئے حسا س کوششیں بھی کی گئیں ۔ اس پروجیکٹ کے تحت احاطہ کئے گئے مستفیدین کی کل تعداد 63255 ہے جن میں سے 24398 خواتین ہیں۔
***
ش ح۔ح ا ۔ رم
U-13469
(Release ID: 1881716)