ٹیکسٹائلز کی وزارت

نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت 232 کروڑ روپے کے 74 تحقیقی منصوبوں کی منظوری

Posted On: 07 DEC 2022 6:22PM by PIB Delhi

صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام  تقسیم کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ درشنا جردوش نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت  خصوصی ریشوں اور تکنیکی ٹیکسٹائل کے شعبوں میں ملک کے بڑے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اور ریسرچ آرگنائزیشنز کی جانب سے انڈسٹری کے ساتھ مل کر بطور شراکت دار اب تک 232 کروڑ روپے کی مالیت کے 74 تحقیقی منصوبوں کو منظوری دی گئی ہے۔ ان میں نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن کے تحت بالترتیب 111.92 کروڑ روپے اور 19.09 کروڑ روپے کی مالیت کے خصوصی فائبر کے 32 منصوبے اور جیو ٹیکسٹائل کے 9 منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔

اسمارٹ ٹیکسٹائل ایک نئی نسل کی مخصوص مصنوعات ہیں۔ اسمارٹ ٹیکسٹائل مصنوعات الیکٹرانکس کے ساتھ سرایت شدہ پہننے کے قابل مواد کی اقسام کا مجموعہ ہیں۔ عالمی منڈی کے لیے اسمارٹ ٹیکسٹائل تیار کرنے کے لیے صنعت کی حوصلہ افزائی کے لیے، ٹیکسٹائل کی وزارت نے پروڈکٹیوٹی لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم متعارف کی ہے جس میں اسمارٹ ٹیکسٹائل بھی شامل ہے۔

************

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13462)



(Release ID: 1881669) Visitor Counter : 68


Read this release in: English