اقلیتی امور کی وزارتت

نئی روشنی اسکیم

Posted On: 07 DEC 2022 6:11PM by PIB Delhi

اقلیتی امور کی  مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی زوبین ایرانی نے آج راجیہ سبھا میں ایک  سوال کےتحریری  جواب  میں بتایا کہ نئی روشنی اسکیم کا مقصد خواتین کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کرکے اقلیتی خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کے اعتماد کو بڑھانا ہے اور ’قیادت کی ترقی‘ کے لیے مداخلت کرنا ہے۔ یہ چھ روزہ غیر رہائشی/پانچ روزہ رہائشی تربیتی پروگرام ہے جو 18 سال سے 65 سال کی عمر کے درمیان اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ تربیتی ماڈیول، خواتین کے لیے پروگراموں سے متعلق شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں جیسے کہ صحت اور حفظان صحت، خواتین کے قانونی حقوق، مالی خواندگی، ڈیجیٹل خواندگی، سوچھ بھارت، زندگی کی مہارت، اور سماجی و رویہ جاتی  عمل میں تبدیلیوں کی وکالت۔ اس اسکیم کو پروگرام پر عمل درآمد کرانے والی ایجنسیوں (پی آئی ایز) کے ذریعے لاگو کیا گیا تھا۔ اب، اسکیم کو ایک جزو کے طور پر پی ایم وکاس کے ساتھ مربوط کر دیا گیا ہے۔ آغاز سے لے کر اب تک تقریباً 4.35 لاکھ مستفیدین کو ’نئی روشنی ‘ اسکیم کے تحت تربیت دی گئی ہے۔

اس اسکیم کے تحت وزارت کی طرف سے کسی طرح کے تربیتی مراکز قائم نہیں کیے گئے ہیں۔ منتخب پی آئی اے کو اس منصوبے کو براہ راست اس مقام/ گاؤں/ علاقے میں اپنے تنظیمی سیٹ اپ کے ذریعے نافذ کیا جاتا  ہے جہاں  تربیت دی جانی ہوتی ہے۔

 

************

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13448)



(Release ID: 1881652) Visitor Counter : 99


Read this release in: English , Punjabi