امور داخلہ کی وزارت

وادی میں کشمیری پنڈتوں کی حفاظت

Posted On: 07 DEC 2022 5:07PM by PIB Delhi

حکومت کی دہشت گردی کے خلاف صفر برداشت (زیرو ٹالرینس) کی پالیسی ہے اور جموں و کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ دہشت گردانہ حملوں میں 2018 میں 417 سے 2021 میں 229 تک کافی کمی آئی ہے۔ جنوری 2022 سے لے کر 30 نومبر   2022 تک میڈیا کے مطابق 3 کشمیری پنڈتوں سمیت اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے 14 افراد کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔ کشمیری پنڈت سنگھرش سمیتی کی رپورٹس ان کے سیکورٹی خدشات کو اجاگر کرتی ہیں۔ حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کیے گئے ہیں جن میں شامل ہیں:-

  1. جامد محافظوں کی شکل میں گروپ سیکورٹی؛
  2. دن رات علاقے پر تسلط؛
  • iii. اسٹریٹجک پوائنٹس پر چوبیس گھنٹے ناکاس؛
  • iv. گشت اور قیاس آرائی پر مبنی کورڈن اینڈ سرچ آپریشنز(سی اے ایس او ایس) ؛
  1. مناسب تعیناتی کے ذریعے حفاظتی انتظامات۔ دوسری باتوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے ایک مضبوط سیکورٹی اور انٹیلی جنس گرڈ موجود ہے۔

یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13434

 



(Release ID: 1881581) Visitor Counter : 120


Read this release in: English