خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر نے کہا ہے کہ محکمہ خلا  نے خلائی راکٹوں کی خود مختار درست لینڈنگ کے حصول کے لیے درکار اہم ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے مطالعہ شروع کیا ہے

Posted On: 07 DEC 2022 4:36PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیاتی سائنسز؛ پی ایم او، پرسنل، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ محکمہ خلا نے خلائی راکٹوں کی خود مختار درست لینڈنگ (آٹونومس پریسیزن لینڈنگ) اور ٹیسٹ وہیکلس کی ورٹیکل ٹیک- آف اور ورٹیکل لینڈنگ (وی ٹی وی ایل) کے توسط سے ان کے مظاہرے (ڈیمانسٹریشن) کے لیے درکار اہم ٹیکنالوجیز کے فروغ کے لیے مطالعہ شروع کیا ہے۔

آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ چھوٹے سیٹلائٹ کے بازار میں ایک فعال حصص دار بننے کے لیے، اِسرو / ڈی او ایس  نے چھوٹے چھوٹے سیارچوں کے لیے اسپیس کرافٹ بسیز کے فروغ کا کام شروع کیا ہے، جس میں نینو سیٹلائٹ اور مائیکرو سیٹلائٹس شامل ہیں۔  اس کے علاوہ، چھوٹے سیٹلائٹ لانچ وہیکل (ایس ایس ایل وی) کی بھی فروغ دیا جارہا ہے، تاکہ چھوٹے سیٹلائٹ کو لانچ کرنے کی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

وزیر موصوف نے کہا کہ محکمہ خلا نے زمین کے نچلے مدار میں بڑھتے ہوئے خلائی ملبے کو سنبھالنے کے لیے مناسب اقدامات کیے ہیں، جس میں ناکارہ سیٹلائٹس، رد شدہ راکٹ مراحل اور دیگر مداری ملبے شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرو انٹر ایجنسی اسپیس ڈیبرس کوآرڈنیشن کمیٹی (آئی اے ڈی سی) کا ایک فعال رکن رہا ہے اور ہندوستان نے محفوظ اور پائیدار خلائی کارروائیوں کے لیے آئی اے ڈی سی اور اقوام متحدہ کے رہنما خطوط میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے میکانزم موجود ہیں کہ خلائی سرگرمیاں محفوظ اور پائیدار طریقے سے چلائی جائیں، جن میں شامل ہیں:

•  خلائی اشیاء کی ٹریکنگ اور نگرانی کے لیے سہولیات کا قیام۔

•   بہترین طرز عمل جیسے کہ لانچ وہیکل کے اَپر  اسٹیجز کو منتقل کرنا (پیسی ویشن)، سیٹلائٹس کے لیے کنجکشن اسیسمنٹ اور تصادم سے بچنا، مشن کے بعد سیٹلائٹ کو ضائع کرنا اور اَپر اسٹیجز وغیرہ۔

•  خلائی ماحولیاتی خطرات کے خلاف ہندوستانی خلائی اثاثوں کی حفاظت کے لیے، متعلقہ آر اینڈ ڈی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کی خاطر، اور بیرونی خلائی سرگرمیوں کی طویل مدتی پائیداری کے تئیں بیداری پیدا کرنے میں تعاون کرنے کے لیے محفوظ اور پائیدار خلائی آپریشنز مینجمنٹ (آئی ایس 4 او ایم) کے لیے اِسرو سسٹم کو فعال کرنا۔

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13422



(Release ID: 1881564) Visitor Counter : 107


Read this release in: English