ریلوے کی وزارت

ایک سو (100) گتی شکتی کارگو ٹرمینل (جی سی ٹی) 2025 تک تیار کیے جائیں گے

Posted On: 07 DEC 2022 4:08PM by PIB Delhi

 گتی شکتی کارگو ٹرمینل (جی سی ٹی) پالیسی کے تحت، تین سالوں میں 100 جی سی ٹی تیار کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے یعنی23-2022، 24-2023اور 25-2024 میں۔ 22 جی سی ٹی پہلے ہی کام  شروع کر چکے ہیں۔ جی سی ٹی پالیسی کے تحت کارگو ٹرمینلز کی ترقی کے لیے 125 درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور 79 کو اصولی  طور پر منظوری دی گئی ہے۔

غیر ریلوے کی زمین پر جی سی ٹی تیار کرنے کے لیے، جی سی ٹی آپریٹرز اس جگہ کی نشاندہی کریں گے اور ضروری منظوری حاصل کرنے کے بعد ٹرمینل کی تعمیر کریں گے۔ جی سی ٹیز کو ریلوے کی زمین پر مکمل یا جزوی طور پر تیار کرنے کے لیے، ریلوے کی طرف سے زمین کے مقام کی نشاندہی کی جائے گی اور ٹرمینل کی تعمیر اور آپریشن کے لیے جی سیٹی آپریٹر کا انتخاب، کھلے ٹینڈرنگ کے عمل کے ذریعے کیا جائے گا۔

یہ اطلاع ریلوے، مواصلات اور الیکٹرانک اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشونی ویشنو نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)   

U.No.13411



(Release ID: 1881557) Visitor Counter : 71


Read this release in: English , Tamil