تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوآپریٹو سوسائٹیز میں آن لائن لین دین

Posted On: 07 DEC 2022 5:14PM by PIB Delhi

امداد باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ  آئندہ  تین برسوں کے لئے کل مالیاتی لاگت  2,516 کروڑ روپے کے ساتھ میں 63,000 فنکشنل پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایس) کے کمپیوٹرائزیشن کے   ایک پروجیکٹ  کو اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے 29 جون 2022 کے اپنے فیصلے کے ذریعے منظور کیا  ہے۔ اس  پروجیکٹ میں   تمام فنکشنل پی اے سی ایس کو ایک ای آر پی  (انٹرپرائز ریسورس پلاننگ) پر مبنی مشترکہ سافٹ ویئر پر لانا، انہیں ریاستی کوآپریٹو بینکوں (ایس ٹی سی بیز) اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کوآپریٹو بینکوں (ڈی سی سی بیز) کے ذریعے نابارڈ سے جوڑنا شامل ہے۔

پی اے سی ایس کی کمپیوٹرائزیشن سے ان کے آپریشنز کی کارکردگی میں اضافہ ، قرضوں کی تیزی سے تقسیم کو یقینی بنانا، لین دین کے اخراجات میں کمی، ادائیگیوں میں عدم توازن کو کم کرنا، ڈی سی سی بیز اور ایس ٹی سی بیز کے ساتھ ہموار اکاؤنٹنگ اور شفافیت میں اضافہ جیسے مختلف فوائد حاصل ہوں گے۔ اس سے کسانوں کے درمیان پی اے سی ایس کے کام میں بھروسہ بھی بڑھے گا۔ کامن اکاؤنٹنگ سسٹم (سی اے ایس) اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کے نفاذ سے  پی اے سی ایس  اپنے کام آن لائن انجام دینے اور ڈی سی سی بیز اور ایس ٹی سی بیز کے ذریعے نابارڈ سے اپنی مختلف سرگرمیوں کے لیے ری فنانس/قرض حاصل کر سکیں گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13437


(Release ID: 1881556) Visitor Counter : 119
Read this release in: English