ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر کا کہنا ہے کہ حکومت نے صاف توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مزید نیوکلیئر پاور پلانٹس قائم کرنے کی تجویز دی ہے


حکومت نے مستقبل میں نیوکلیئر پاور پلانٹس کے قیام کے لیے پانچ نئے مقامات کی بھی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے

Posted On: 07 DEC 2022 3:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارتھ سائنسز؛ پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلا، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، حکومت صاف توانائی کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے مزید نیوکلیئر پاور پلانٹس قائم کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔

لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، زیر تعمیر گیارہ (11) ری ایکٹر (8700 میگاواٹ) کے علاوہ، حکومت نے دس (10) مقامی ری ایکٹروں کی تعمیر کے لیے انتظامی منظوری اور مالی تعاون کی منظوری دے دی ہے۔ 700 میگاواٹ کے پریشرائزڈ ہیوی واٹر ری ایکٹر (پی ایچ ڈبلیو آر ) کو فلیٹ موڈ میں قائم کیا جائے گا۔

حکومت نے مستقبل میں جوہری  توانائی پاور پلانٹس کے قیام کے لیے پانچ نئے مقامات کی بھی اصولی طور پر منظوری دے دی ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، جوہری توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کے نرخ معاصر روایتی بنیادی لوڈ جنریٹروں جیسے تھرمل پاور کے مساوی ہیں۔ موجودہ نصب شدہ جوہری توانائی کی صلاحیت 22 ری ایکٹرز پر مشتمل ہے جس کی کل صلاحیت 6780 میگاواٹ ہے۔ اس کے علاوہ، ایک ری ایکٹر، کےاےپی پی - 3(700 میگاواٹ) کو بھی گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے۔

*****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13407


(Release ID: 1881528) Visitor Counter : 163


Read this release in: English , Telugu , Malayalam