کامرس اور صنعت کی وزارتہ

ہندوستان، اجتماعی کوششوں سے ایک عالمی اقتصادی طاقت بن جائے گا: مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل

Posted On: 28 OCT 2022 4:34PM by PIB Delhi

تجارت  او رصنعتوں  ، امور صارفین  ، خوراک  ، عوامی نظام  تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج  آندھرا پردیش میں   انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فارم ٹریڈ   (آئی آئی ایف ٹی ) ،   کانکی ناڑہ  کیمپس  کے افتتاح میں  مہمان خصوصی کے طورپر شرکت  کی ۔خزانہ ، کارپوریٹ امور  کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے  آئی آئی ایف ٹی  کانکی ناڑہ  کیمپس کا افتتاح  کیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ  مرکزی وزیر خزانہ  محترمہ نرملا سیتا رمن نے   آئی آئی ایف ٹی  کیمپس کے  قیام  کے لئے پہل قدمی  پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے ۔اس نئے کیمپس کا قیام ایک نئے باب کا آغاز ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-28at4.33.18PMZHWP.jpeg

انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اور زیادہ بین الاقوامی اعتراف حاصل  کرنے کے لئے  ہندوستانی تجارت کے لئے   انسانی وسائل کا ایک ماہر انتظام  ضروری ہے ۔ یہ انسانی وسائل  آئی آئی ایف ٹیز کے ذریعہ دستیاب کرائے جائیں  گے ۔سیاسی استحکام ،  اعلیٰ  مقابلے  ،اجتماعی کوششو ں   اورترقی کرتے اقتصادی نظام کے ساتھ  ہندوستا ن دنیا میں  ایک اقتصادی طاقت بن جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فی الحال ہندوستانی معیشت  3.5 ٹریلین یو ایس ڈالر  کے بقدر ہے۔ ایک ترقی پذیر ملک کو  دیانتدارانہ اقتصادی نمو  اور اجتماعی کوششوں سے  ایک ترقی یافتہ ملک کی سطح  تک پہنچایا جاسکتا ہے۔مسلسل کوششوں سے  ہندوستانی معیشت  آئندہ  25سالوں میں  2047 تک دس  گنا  ہوجائے گی جبکہ ہم آزادی کا 100 واں سال منارہے ہوں  گے۔ یہ ترقی ماہر انسانی وسائل کو زیادہ سے زیادہ حد تک  دستیاب کراکے   حاصل کی جاسکتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-10-28at4.33.19PM4R9V.jpeg

انہو ں نے ذکر کیا کہ آتم نربھر بھارت کے تحت  مرکزی حکومت کی طرف سے کی جانے والی کارروائیاں  اور خصوصی بجٹ   ملک کے اقتصادی نظام کو زیادہ مضبوط اور مالا مال بناتے ہیں ۔ انہوں  نے یہ بھی کہ آندھر ا پردیش  ، زراعت اور ماہی پروری وغیر ہ  کے میدانوں میں کافی ترقی کررہا ہے اور ریاست آندھر اپردیش کے  پاس بہت  سے  خصوصی اقتصادی علاقے ہیں۔  

وزیر موصوف نے  مقامی مصنوعات ،دستکاروں  ، باہنر بنکروں  وغیر ہ  کو فروغ  دینے  کی اپیل کی ۔اس لئے کہ ان کی ہرطرح سے مدد کرنا  اہم ہے۔

پروگرام میں  پارلیمنٹ کے ممبران   محترمہ وانگا گیتا ،  جناب جی وی ایل نرسمہا راؤ ، جناب پی سبھاش  چندر بوس ،  جناب ایم بھرت رام ، آندھرا پردیش کے وزیر خزانہ  جناب بی راجندر ناتھ ریڈی  ،  شہری سپلائی کے وزیر  جناب کے وینکٹا ناگیسورا راؤ  ،  بی سی ویلفئیر ،آئی اینڈ پی آر اور  سنیماٹو  گرافی   کے وزیر  جناب وینوگوپالا کرشنا  ، آر اینڈ بی  منسٹر جناب ڈی راجہ  اور دوسروں  نے شرکت کی ۔

*************

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-13401



(Release ID: 1881362) Visitor Counter : 65


Read this release in: Hindi , English