بھاری صنعتوں کی وزارت

بھارت صنعتوں کی وزارت نے خصوصی مہم دوئم کاآغاز کیا


پورے ملک میں 521 مقامات  پر صفائی کی مہمات  انجام دی گئیں

پچاس ہزار 517 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا اور 30 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی

اسکریپ کو ٹھکانے لگانے کی فروخت کی کارروائی کے ذریعہ 3.84 کروڑروپے کی آمدنی  حاصل کی گئی

Posted On: 28 OCT 2022 9:52PM by PIB Delhi

بھاری صنعتو ں کی وزارت  دو اکتوبر  2022سے  وزارت  اور  پورے ملک میں   اپنے مرکزی عوامی سیکٹر انٹر پرائزز اور  خود مختار اداروں  میں   سووچھتا سے متعلق   خصوصی مہم دوئم   کا اہتمام کرتی  رہی ہے ۔

اس  مہم کے تحت  زیر التوا معاملات کو نمٹانے  ، جگہ کے انتظام کو حاصل کرنے  اور دفاتر میں  ورک پلیس کے تجربے کو بڑھانے  پر  خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔  اس مہم کی تیاری کے مرحلے کے دوران   شناخت شدہ  اہداف کو  پورا کرنے میں   زبردست  کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔ وزارت نے پورے ملک میں  521  مقامات پر صفائی مہمات کو  انجام دیا ہے۔ اسکریپ  اور دوسرے  بیکار مواد کو  ٹھکانے لگانے   کے بعد خالی کرائی گئی جگہ کے سلسلے  میں  نمایاں   کامیابی حاصل کی گئی ہے۔کُل  20 لاکھ مربع فٹ جگہ  آفس کی جگہ ، جمنیزیم  ، لائبریری  ، کنٹین وغیرہ جیسے  مقامات کے لئے خالی کرائی گئی ہے ۔79063 فائلوں کا جائزہ لیا گیا ہے،جن  میں سے   50517 فائلو ں  کو ٹھکانے لگایا گیا ہے ۔اسکریپ  کو ٹھکانے لگانے کی فروخت  کارروائی کے ذریعہ  تقریباََ  3.84 کروڑروپے کی آمدنی

حاصل کی گئی ہے۔

 

Image

          اس مدت کے لئے وزارت کے ذریعہ مقرر کردہ اہداف سے تجاوز کرنے کی غرض سے مہم  پوری  آب وتاب سے جاری ہے۔14 ستمبر سے شروع ہوکر 30 ستمبر 2022 تک جاری رہنے والی تیاری کے مرحلے کے دوران   مہم کی مدت کے لئے  اہداف کی نشاندہی کی گئی تھی ۔ اصل مہم 2 اکتوبر  2022سے جاری ہے اور 31  اکتوبر  2022 تک چلے گی۔

Image

ایک کلی طور پر وقف  ٹیم کے ذریعہ  روزانہ پیش رفت کی نگرانی کی جارہی ہے اور انتظامی اصلاحات  اور عوامی شکایات کے محکمے کی میزبانی میں ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر اپ لوڈ کی جارہی ہے۔تمام مرکزی عوامی سیکٹر انٹر پرائزز اور خودمختار ادارے   مہم میں پورے جوش وخروش کے ساتھ حصہ لے رہے ہیں اور اس کو صفائی کے ایک تہوار کے طور پر منارہے ہیں۔

*************

 

ش ح۔ا ک ۔ رم

U-13389

 



(Release ID: 1881339) Visitor Counter : 72


Read this release in: English , Hindi