صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

محترمہ میلنڈا فرینچ گیٹس کی صدر سے ملاقات

Posted On: 06 DEC 2022 6:56PM by PIB Delhi

بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی شریک چیئر اور ٹرسٹی محترمہ میلنڈا فرینچ گیٹس نے آج (6 دسمبر 2022) کو راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

راشٹرپتی بھون میں محترمہ میلنڈا فرنچ گیٹس کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے گزشتہ دو دہائیوں میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے کئے جانے والے کام کو محسوس کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ حکومتِ ہند کئی اہم اقدامات کے ذریعے صحت اور ترقی میں نمایاں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ حکومت ایک جامع نقطہ نظر کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی طور پر کوشاں ہے تاکہ فوائد معاشرے کے سب سے زیادہ کمزور اور پسماندہ طبقات تک پہنچیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ فاؤنڈیشن ان لوگوں تک بھی پہنچنے کی کوششیں کرے گی جو سب سے زیادہ حاجت مند ہیں۔ خواہ وہ خواتین اور لڑکیاں ہوں، قبائلی کمیونٹی کے لوگ ہوں یا ملک کے دور افتادہ علاقوں میں رہنے والے ہوں۔ صدر جمہوریہ نے ملک کی مجموعی ترقی میں خواتین کے کردار پر بھی روشنی ڈالی اور فاؤنڈیشن پر زور دیا کہ وہ صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے۔

 

صدر جمہوریہ نے صحت عامہ، متعدی امراض کے کنٹرول اور ملیریا اور ٹی بی کی روک تھام میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے اہم کام کی ستائش کی۔ انہوں نے دیگر سنگین بیماریوں پر بھی توجہ دینے کے رُخ پرفاؤنڈیشن کیحوصلہ افزائی کی مثلاً سکیل سیل انیمیا جو خاص طور پر قبائلی برادریوں کو متاثر کرتی ہے۔ صدر جمہوریہ نے زرعی ترقی کے شعبے میں فاؤنڈیشن کے اچھے کام کو بھی سراہا اور فاؤنڈیشن پر زور دیا کہ وہ قبائلی علاقوں میں جنگلات کی معمولی پیداوار کے لئے کوآپریٹو مارکیٹنگ کے اقدامات شروع کرنے پر غور کرے۔

جی 20 کی صدارت سنبھالنے کے تعلق سے ہندوستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کا تجربہ اور بہترین طرز عمل دوسرے ترقی پذیر ممالک کے لئے بہت مفید اسباق ہوسکتے ہیں۔ خاص طور پر ہندوستان کے مالا مال اور متنوع قبائلی ورثے کو دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے - فطرت کے ساتھ ہم آہنگی میں رہنا، ادویات کے روایتی نظام، اور حقیقی 'پائیداری' نقطہ نظر اس منفرد طرز زندگی کی خصوصیات ہیں۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1881249) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Punjabi