سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خصوصی سووچھتا مہم دوئم کا 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک کامیاب انعقاد

Posted On: 31 OCT 2022 5:50PM by PIB Delhi

سماجی انصاف  اورتفویض اختیارات کی وزارت میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے محکمہ نے سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کے مرکزی وزیر جناب ڈاکٹر وریندر کمار کی مستقل نگرانی میں  2 اکتوبر  2022 سے  31 اکتوبر  2022تک زیر التوا معاملات کے نمٹارے کے لئے  ایک خصوصی سووچھتا مہم کی شروعات کی ۔

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے نے اپنے علاقائی یونٹوں میں   زیر التوا معاملات کے نمٹارے ( ایس سی ڈی پی ایم ) کے لئے خصوصی مہم کی شروعات کی ہے۔ محکمے نے صفائی ستھرائی کے عمل کے تحت دو مراحل میں 14 ستمبر 2022سے 30 ستمبر  2022 تک  ابتدائی مرحلہ اور   2  اکتوبر 2022سے 31 اکتوبر 2022 تک  نفاذ کے مرحلے  کی پہل کی ہے۔حسب ذیل نکات پرتوجہ مرکو زکی گئی ہے:

  • زیر التوا معاملات میں کمی : سی پی جی آر اے ایم کے ، آئی ایم سی کی عوامی شکایات  کا ازالہ : ای ایف سی / ایس ایف سی  / کابینہ کے نوٹ ،ریاستی حکومت کے حوالہ جات  ،  پارلیمنٹ کی یقین دہانی وغیرہ ۔
  • ڈجیٹل کاری : صد فیصد  ای –آفس کا نفاذ،  صدفیصد طبیعیاتی فائلوں   اور رسیدوں کی ڈجیٹل کاری   ( ای –آفس میں  طبیعیاتی فائلوں کی منتقلی )
  • دفتر کو خالی کرنے کے موثر بندوبست : غیر مستعمل فائلوں  / پرانے کاغذات  / فائل کے کورز / فائل بورڈس  / کمپیوٹر / پرنٹر / فرنیچر وغیرہ جیسی غیر مستعمل اشیا کو ٹھکانے لگانے کا عمل ۔
  • ماحول دوست  طورطریقے : ٹریس  گیٹ  کیش وغیرہ کے ذریعہ صدفیصد گوگرین   (پیپر لیس ورکنگ + نوون  ٹائم  پلاسٹک یوز+ پیپر لیس ورکنگ وغیرہ )
  • صفائی کی مہم : مہم کے دوران ہر  افسر / اہلکاروں کے ذریعہ ہفتہ میں تین گھنٹے صاف صفائی کے لئے وقت نکالنا ۔
  • محکمہ  میں  سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانا ۔

اس سلسلے میں کارپوریشن  /سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے کے خودمختار ادارے جیسے ڈاکٹر امبیڈکر انٹر نیشنل سینٹر (ڈی اے آئی سی ) ، سماجی دفاع کا قومی ادارہ ( این آئی ایس ڈی ) ، ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن  نیشنل شیڈیول کاسٹ فائنانس اورترقیاتی کارپوریشن  ( این ایس ایف ڈی سی )  ،   قومی صفائی کرمچاریوں  سے متعلق اور مالیاتی اورترقیاتی قومی کارپوریشن   (این ایس کے ایف ڈی سی ) ، قومی  پسماندہ طبقات کی مالی اعانت اورترقیاتی کارپوریشن ( این  بی سی ایف  ڈی سی )کو محکمے کے تمام حصوں کے علاوہ منتخب کیا گیا ہے۔

مہم کے اہم نتائج  حسب ذیل ہیں:

  • 3440 عوامی شکایات  کا ازالہ کیا گیا۔
  • پانچ ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات  کا نمٹارہ کیا گیا۔
  • 250 سے زائد فائلوںکا جائزہ لیا گیا اور235  فائلوں کو  ہٹادیا گیا۔
  • فرنیچر اور کمپیوٹر کو کباڑ  میں بیچ کر 53000  روپے کی آمدنی حاصل کی گئی ۔
  • دفاتر میں  کوڑا کباڑ کی اشیا کو ختم کرکے  1500  مربع  فٹ جگہ  کو خالی  کرایا گیا اور اس کی تزئین کاری کی گئی ۔
  • محکمے میں طورطریقوں کو ادارہ جاتی بنانے کے لئے صدفیصد گوگرین جیسے  ماحول دوست طور طریقے  ( پیپر لیس   ورکنگ + نوون ٹائم  پلاسٹک  یوز ) ،  مستقل صفائی کی سرگرمیوں   اور 100فیصد ای – آفس کے نفاذ  پر توجہ مرکوز کی گئی ہے ۔

سماجی انصاف اورتفویض  اختیارات کی سکریٹری محترمہ انجلی  بھاورہ نے ورچوئل میٹنگ کے ذریعہ تمام معاملات کا جائزہ لیا اور  جسمانی طورپر  محکمے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا ۔ تمام افسران  اور اہلکار خصوصی مہم  دوئم میں شامل ہوئے ۔ اس سلسلے میں   حاصل کی گئی  پیش رفت کو دکھانے کے لئے  خصوصی  ڈی اے آر پی جی پورٹل  پر پروگرام سے پہلے اور بعد میں  فوٹوگرافس  لئے گئے اور اپ لوڈ کئے گئے ۔تمام سرگرمیوں  کو 70 پوسٹوں کے ذریعہ سوشل میڈیا پر شئیر کیا گیا۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-13346

 



(Release ID: 1881130) Visitor Counter : 102


Read this release in: Hindi , English