شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت

ایس ڈی جیز کے لیے ذیلی قومی سطح پر  ترقی/ نگرانی فریم ورک کے جائزہ پر قومی ورکشاپ

Posted On: 31 OCT 2022 6:55PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے  ’ آزادی کا امرت مہوتسو (اے کے اے ایم) ‘کے زیراہتمام آج 31 اکتوبر 2022 کو  ایس سی او پی آئی  کنونشن سینٹر، نئی دہلی میں ذیلی قومی سطح پر پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جی ) کی نگرانی کے لئے ایس آئی ایف / ڈی آئی ایف کی ترقی/ اصلاح کی صورتحال کا جائزہ لینے اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کونگرانی کے طریقہ   کار کی ارتقا کے لئے  ایک روزہ ’’ ایس ڈی جی کے لئے ذیلی قومی سطح  کے مانیٹرنگ فریم ورک  کی ترقی/ جائزہ پر قومی ورکشاپ‘‘  کا انعقاد کیا۔

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) نے تمام  فریقوں کے ساتھ مناسب مشاورت کے عمل کے بعد شناخت شدہ ذرائع اور اعداد و شمار کے تواتر کے ساتھ ایس ڈی جیز کے لیے ایک قومی اشاریہ  کا فریم ورک (این آئی ایف) تیار کیا ہے۔ قومی سطح پر ایس ڈی جیز کی نگرانی کو آسان بنانے کے لیے این آئی ایف  اہم بنیاد ہے۔

ایم او ایس پی آئی ایس ڈی جی کے لیے ذیلی قومی سطح کے اشاریہ کے فریم ورک سے متعلق مختلف مسائل پر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام  ریاستوں  کو باقاعدگی سے تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔ اس کوشش میں، وزارت نے جولائی 2019 کے دوران ایس آئی ایف  کو تیار کرنے اور گردش میں لانے کے لئے رہنما خطوط تیار کیے ،جسے مارچ 2022 میں مزید اپ ڈیٹ کیا گیا۔ ایس آئی ایفز کو فریقوں کے ساتھ مشاورت سے تیار کیا گیا / تیار کیا جارہا ہے ، اور اہم ترقیاتی ترجیحات، ڈیٹا کی ضروریات اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں دستیاب بنیادی ڈھانچے کو مدنظر  رکھا جارہا ہے۔ جبکہ زیادہ تر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے  ایس ڈی جیز   سے متعلق ترقی کی نگرانی کے لئے اپنے ایس آئی ایفز کو تیارکیا ہے، چند   ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقہ اپنے ایس آئی ایسز کو ترقی/ منظوری  دینے کے عمل میں ہیں۔

اس تقریب میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، متعلقہ وزارتوں/ محکموں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کی نمایاں شرکت دیکھی گئی۔  ایس ڈی جیز  کی نگرانی کے سلسلے میں کئی ریاستوں/ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے ذریعہ کئی بہترین طریقوں کی پیروی کی جا رہی ہے، جیسے  کہ ریاست/مرکزکے زیرانتظام علاقہ/ضلع/بلاک/ گاؤں کی سطح کے اشاریہ کا فریم ورک ، ایس ڈی جی ایس آئی ایف  کی  اشاعتوں پر باقاعدہ پیش رفت رپورٹس، ایس ڈی جیز پر ڈیش بورڈ کی ترقی وغیرہ ۔ ورکشاپ کے دوران دیگر ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ اپنانے کے لئے  اس طرح کے  طریقوں  کو شیئر کیا گیا۔

ہندوستان کے شماریات  کے چیف اور ایم او ایس پی آئی کے سکریٹری  ڈاکٹر جی پی سامنت نے اپنے  استقبالیہ خطاب میں ایس ڈی جی       این آئی ایف کے شعبے میں ایم او ایس پی آئی کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کے بارے میں مختصراً بات کی۔ اس کے بعد ہندوستان میں یو این ڈی پی، کے  نائب  ریذیڈنٹ نمائندہ،جناب  ڈینس کا خطاب ہوا ۔ ورکشاپ کے مہمان خصوصی ، وزیراعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل  (ای اے سی- پی ایم)  کے  چیئرمین ڈاکٹر بیبیک دیب رائے نے پروگرام کے لئے کلیدی خطبہ دیا، اورایس ڈی جیز کو حاصل کرنے کی سمت میں حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔

تکنیکی اجلاسوں کے دوران، نیتی آیوگ اور پنچایتی راج کی وزارت کے ذریعہ ایس ڈی جیز کے مقامی بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب کے دوران،  ایس ڈی جیز پر ذیلی قومی سطح کے اشاریہ  کے فریم ورک کی تیاری پر یو این ڈی پی  کے تجربات کو شیئر  کیا گیا۔ اس کے علاوہ، ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ذیلی ریاستی سطح کے اشارے کے فریم ورک پر عمل پیرا ہونے والے بہترین طریقوں کو بھی شیئر کیا۔  ایم او ایس پی آئی اور ہندوستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر کی مشترکہ صدارت میں آخری سیشن میں   ورکشاپ   کا اختتام ہوا۔

قومی ورکشاپ نے ایس ڈی جی پر ریاستی اور ذیلی ریاستی سطح کی نگرانی کے ڈھانچے کو تیار کرنے / بہتر بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ کوششوں کو مزید آگے لے جانے کے لیے،ایم او ایس پی آئی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ ذیلی ریاستی سطحوں پر نگرانی کا فریم ورک بنانے کی کوشش کرے گا۔

************

ش ح۔ا ک   ۔ م  ص

 (U: 13348)    



(Release ID: 1881128) Visitor Counter : 88


Read this release in: English , Hindi