سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آرنے ‘‘کھلی رسائی سے متعلق بین الاقوامی ہفتہ 2022’’ منایا

Posted On: 31 OCT 2022 6:05PM by PIB Delhi

تحقیق کاروں اورناشرو ں کے مابین دانشورانہ اشاعت سے متعلق  کھلی رسائی کے بارے میں بیداری پیداکرنے کی غرض سے ، دنیا بھرمیں ‘‘کھلی رسائی سے متعلق بین الاقوامی ہفتہ ’’ منایاجارہاہے ۔ یہ ہفتہ دنیا بھرمیں اکتوبر کے آخری پورے ہفتے کے دوران منایاجاتاہے ۔ کھلی رسائی والی اشاعت  کے مختلف پہلوؤں اورمواقع کو اجاگرکرنے کی غرض سے ، مذاکرات سمینار ، سمپوزیم سمیت روابط سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا اہتما م کیاگیاہے ۔ اس کے علاوہ کھلی رسائی میں کھلی رسائی کے اختیار یا دیگرسنگ میل اور حصولیابیوں کا بھی اعلان کیاگیاہے ۔ سال 2022میں ‘‘کھلی رسائی سے متعلق بین الاقوامی ہفتے  کی تقریبات کو 15سال مکمل ہوگئے ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0015VK8.jpg

کھلی رسائی کے حامی جناب ایم مدھان ‘‘دانشورانہ اشاعت  سے متعلق  کھلی رسائی کی ضرورت ’’ کے موضوع  پرلیکچر دیتے ہوئے

این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آر، بھارت کے کھلی رسائی کے سب سے بڑی ناشروں میں سے ایک ہے ۔ جو دانشورانہ کھلی رسائی سے متعلق  15ڈائمنڈ جریدے شائع کرتاہے ۔ این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آر، ادیبوں سے اشاعت  کے لئے نہ توکوئی فیس وغیرہ وصول کرتاہے اور نہ ہی وہ قارئین  سے کسی قسم کی سبسکرپشن فیس لیتاہے ۔ کھلی رسائی سے متعلق بین الاقوامی ہفتہ ، منانے کی غرض ، ‘‘غیر تجارتی کھلی رسائی کے جریدے : سونے (احمقوں ) کی دوڑ میں ، ڈائمنڈ س  کیسے فروخت کئے جائیں ۔’’ کے عنوان سے ایک لیکچرکا اہتمام کیاگیاتھااور 31اکتوبر  2022کو این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آر پوسا کیمپس کےمقام پر کھلی رسائی کے حامی اوراطلاعاتی  سائنس کے ماہر جناب ایم مدھان نے یہ لیکچردیا۔انھوں نے دانشورانہ اشاعت کے سلسلے میں کھلی رسائی کی ضرورت کو اجاگرکیااوراس قسم کے اشاعتی ماڈل کے چیلنجوں کاذکرکیا۔ اس کے علاوہ انھوں  نے اشاعت کے سلسلے میں ڈائمنڈ کھلی رسائی کے بارے میں بین الاقوامی صورت حال کے بارے میں بھی تفصیل سےبات کی ۔ انھوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دانشورانہ دیٹا یااعدادوشمار  کو کسی قسم کی سیاسی اوراقتصادی حدبندیوں کے بغیرسبھی کے لئے عام کیاجاناچاہیئے تاکہ  نہ صرف کسی ملک بلکہ پوری دنیا کے لئے بھی ہمہ گیر ترقی  کو یقینی بنایاجاسکے ۔ ان کے  لیکچر کے بعد سوال وجواب کا ایک اجلاس بھی منعقد ہوا۔

اس اجلاس کی صدارت این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آرکے ڈائریکٹرپروفیسر رنجنااگروال نے کی۔ پروفیسررنجنااگروال نے دانشور انہ کھلی رسائی کے ڈائمنڈ جریدوں  کی اشاعت  کی غرض سے ادارے کی جانب سے معاونت  کے عزم کو اجاگرکیا۔ انھوں نے اس بات کو نمایاں  کیاکہ این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آر، کھلی رسائی کے اپنے دانشورانہ جریدوں  کے ذریعہ  قوم  کی تعمیر کے کام ہیں ۔ ایک بہت ہی اہم کردار اداکرنے والاہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002RZ6D.jpg

این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آرکی  ڈائریکٹر پروفیسر رنجنااگروال  ، سامعین سے خطاب کرتے ہوئے

این آئی ایس سی پی آر-سی ایس آئی آرکے سائنس داں  ڈاکٹرمہروان نے حاضرین کا خیرمقدم کیا اور  چیف سائنس داں اورتحقیقی جریدوں  کی ڈویژن کے سربراہ ڈاکٹرجی مہیشن نے کلمات تشکراداکئے ۔

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13342


(Release ID: 1881127) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi