سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

خصوصی مہم دوئم

Posted On: 31 OCT 2022 9:43PM by PIB Delhi

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کےمحکمے (ڈی ا ے آر پی جی) نے 2021 میں ہوئی خصوصی مہم کے طرز پر 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک سرکاری دفاتر میں سوچھتااورزیرالتوامعاملات کو نمٹانے کیلئے خصوصی مہم دوئم کا اہتمام کیا۔ خصوصی مہم دوئم کے تحت بھارت سرکارکی تمام وزارتوں اور محکموں کے علاوہ ان سے منسلک اور زیریں دفاتر کااحاطہ کیا گیا ، خصوصی مہم دوئم دو مرحلوں میں انجام دی گئیں۔

II۔      مرحلہ -1کے دوران وزارتوں اورمحکموں نے مہم کے لئے نشان زد زمروں میں شناخت کیے گئے زیرالتوا معاملوں ، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے ، کباڑ کی نشاندہی اور اُن کوٹھکانے لگانےکیلئے وضع کیے گئے طور طریقوں کومکمل کرنےکیلئے افسروں کو بارآور کرایا اور زمینی سطح پر کام کرنے والے عہدیداروں کو متحرک کیا۔

اس مہم کی توجہ وزارتوں/ محکموں اوران کے منسلک / زیریں دفاترکےعلاوہ فیلڈ / آؤٹ اسٹیشن دفاتر تھے۔ خدمات کی فراہمی کیلئے ذمہ دار دفتر یا عوامی باہمی ارتباط پر خصوصی توجہ دی گئی۔

III۔     مرحلہ -2 کے دوران وزارتوں / محکموں نے 2اکتوبر2022 سے 31 کتوبر 2022 تک سبھی نشان زد ریفرنسز اور زیرالتوامعاملات کو نمٹانے کیلئے کوششیں کی   ہیں اور معاملات نمٹانے کی پیش رفت کو ایس سی پی ڈی ایم پورٹل پر ڈال دیا گیا ہے۔ وزارت / محکمے میں نوڈل افسر نے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کاجائزہ لیااور سکریٹری نے ہفتے کی بنیاد پر  جائزہ لیا۔ اس کے علاوہ ایک ہیش ٹیگ خصوصی مہم بھی تشکیل دی گئی ہے جو تمام سوشل میڈیا ہینڈل کے ذریعے استعمال کی گئی۔

خصوصی مہم دوئم کے دوران انجام دی جانے والی سرگرمیوں کیلئے ڈی اے آر پی جی کی ہدایات کی تعمیل کرتے ہوئے محکمےکی طرف سے کارروائی کی گئی  اور مہم کی کامیابی کو یقینی بنانےکیلئے محکمےکی طرف سے حسب ذیل کارروائیاں کی گئیں۔

  1. محکمے کے تحت سبھی پروگرام ڈویژنوں/ تنظیموں کو مورخہ 5ستمبر 2022 کو دفترکے میمورنڈم کے توسط سے ہدایت دی گئی تھیں تاکہ ان کے زیر التوا معاملات کی نشاندہی کی جاسکے جس سے مہم کی کامیابی کو یقینی بنایاجاسکے۔
  2. انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل جناب کشور بابو را ؤ سروڑے کو محکمے میں ساتھ ہی ساتھ منسلک دفاتر میں خصوصی مہم دوئم کے نفاذ کی پیش رفت کی نگرانی کیلئے نوڈل افسر کے طور پر نامزدکیا گیا تھا۔
  3. مورخہ 13ستمبر 2022 کو آفس میمورنڈم کے توسط سے ڈپارٹمنٹ کے تحت پروگرام ڈویژنوں/ تنظیموں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ ایس سی ڈی پی ایم پورٹل میں اگلے وقت کی جانکاری کیلئےاسٹیبلشمنٹ سیکشن کے بتائےہوئے فارمیٹ میں زیر التوا ریفرنسز (حوالات) کے بارے میں معلومات بھیجیں۔
  4. مورخہ 3 اکتوبر 2022 کو آفس میمورنڈم کے توسط سے محکمے کے تحت پروگرام ڈویژنوں/تنظیموں کوہدایت دی گئی تھی کہ وہ محکمے کے بتائے ہوئے فارمیٹ کےمطابق نشاندہی کیے گئے زیرالتوا ریفرنسز  کو نمٹانے کی پیش رفت کے بارے میں معلومات بھیجیں۔
  5. محکمے کے افسروں سمیت اداروں کے سربراہ کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ 22 ستمبر 2022 کو منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل نے کی تھی جہاں اُن ہدایات /انسٹرکشن سےمتعلق تفصیلی بات چیت ہوئی تھی جو خصوصی مہم دوئم کوکامیاب بنانےکیلئے سخت عمل آوری کو یقینی بنانےکی غرض سےتمام متعلقہ فریقوں کےلئے ڈی ڈی جی کی طرف سے جاری کی گئی تھیں۔
  6. محکمے کے انتظامیہ ڈویژن نے سختی کے ساتھ خصوصی مہم دوئم کی پیش رفت کی نگرانی کی ۔ محکمے میں سکریٹری (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) کی طرف سے مہم کا جائزہ بھی لیا گیا۔
  7. وزیر موصوف (ایس جے این ای) کی ہدایات پر محکمے کے افسروں کو بھی آؤٹ اسٹیشن/ فیلڈتنظیموں میں مہم کی پیش رفت کاجائزہ لینےکیلئے تعینات کیا گیا تھا۔
  8. ٹوئٹر ، فیس بک کے ساتھ ساتھ مناسب ہیش ٹیگ اور انفوگرافکس پر روزانہ کی بنیاد پر سوشل میڈیا مہم انجام دی گئی۔ پیغامات  ڈی اے آر پی جی کے ہیش ٹیگ خصوصی مہم دوئم  پر بھی نمایاں کیے گئے۔
  9. محکمہ کے مختلف سیکشن کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ آر کے پورم میں واقع ریکارڈ روم میں رکھے  ہوئے اپنی فیزیکل فائلوں/ دستاویزات کاجائزہ لیں اور ڈیجیٹائزیشن کے بعد انہیں ہٹا دیں۔
  10. مہم کے دوران 64 ایم پی کے ریفرنسز ، چار پارلیمانی ایشورنسز ،چار انٹروزارتی ریفرنسز/ تین ریاستی سرکارکے ریفرنسز ، 707 عوامی شکایات ، 10 پی ایم او ریفرنسز اور 16 عوامی شکایات کی اپیلوں کے اہداف حاصل  کیے گئے۔
  11. اس کے علاوہ 6631 مربع فٹ علاقے کو خالی کرایا گیاجبکہ 12762 فیزیکل فائل کو ہٹادیا گیا۔ بوسیدہ اشیاء کو فروخت کرکے 12999753 روپئے کی رقم حاصل کی گئی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 88آؤٹ ڈور اور اِن ڈور صفائی ستھرائی مہم کااہتمام کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ح ا۔ ع ن۔

U-13345



(Release ID: 1881120) Visitor Counter : 108


Read this release in: English , Hindi