پارلیمانی امور کی وزارت
پارلیمانی امور کی وزارت نے خصوصی مہم 2.0 کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا
فائلوں کی بڑی تعداد کو ختم کر دیا گیا اور صفائی کا عمل جاری ہے
Posted On:
31 OCT 2022 7:34PM by PIB Delhi
خصوصی مہم 2.0 سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانے اور حکومت میں زیر التواء معاملات کو کم کرنے کے لئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن اور مشن سے تحریک حاصل کرتی ہے۔ حکومت ہند نے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک سرکاری دفاتر میں سوچھتا اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لئے خصوصی مہم 2.0 شروع کی ہے۔ جس کے تحت تمام وزارتیں/ محکمے سوچھتا، صفائی کو فروغ دینے، اچھی حکمرانی اور زندگی کو سہل بنانے جبکہ تعمیل کے بوجھ اور حکومت میں زیرالتوا معاملات کو کم کرنے پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔
پارلیمانی امور کی وزارت نے زیر التوا ایم پی کے حوالہ جات، ریاستی حکومتوں کے حوالہ جات، بین وزارتی حوالہ جات، پارلیمانی یقین دہانیوں، پی ایم او کے حوالہ جات، عوامی شکایات اور پی جی اپیلوں کی نشاندہی کرکے ریکارڈ کے بہتر انتظام کے لئے موثر کارروائی کی ہے اور خاص طور پر سوچھ بھارت کے لئے صفائی، ریکارڈ مینجمنٹ سسٹم وغیرہ کے جائزہ پر توجہ دی ہے۔
پارلیمانی امور کی وزارت نے انتخابی مہم کے دوران ریکارڈ مینجمنٹ پر بنیادی توجہ مرکوز کی ہے۔ فائلوں (فزیکل اور ای فائلوں) کے جائزے، پرانی فائلوں کو ختم کرنے اور ریونیو جنریشن کی پیشرفت کی صورتحال درج ذیل ہے:
مقصد
|
اہداف
|
حصولیابیاں
|
فائلوں کا جائزہ لیا گیا
|
373
|
373
|
ای-فائلیں
|
461
|
461
|
فائلوں کو ہٹایا کیا گیا
|
226
|
226
|
تخلیق کردہ آمدنی
|
|
Rs. 1,23,810/-
|
وزارت عوامی شکایات اور پی ایم او کے حوالہ جات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹا رہی ہے اور جلدی اور فوری کارروائی کی وجہ سے فی الحال کوئی فائل زیر التوا نہیں ہے۔
وزارت پارلیمانی امور کے پاس آج تک صرف 4 یقین دہانیاں زیر التوا ہیں اور انہیں کابینہ سیکرٹریٹ کی ہدایت کے مطابق قانون سازی کے محکمے کو منتقل کر دیا گیا ہے اور انہیں وزارت کے نام کے خلاف زیر التوا دکھایا جا رہا ہے جو کہ قانون ساز محکمے کی منظوری سے مشروط ہے۔ قانون ساز محکمہ اور کابینہ سیکرٹریٹ کے ساتھ بھی اس معاملے پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
وزارت پارلیمانی امور کے ملازمین نے سوچھ بھارت مہم کے تحت دفتر کی جگہ کو صاف ستھرا بنانے کے لیے سوچھتا مہم کو پوری سنجیدگی سے انجام دیا ہے۔
دفاتر کا معائنہ کرنے کے علاوہ ہفتہ وار مہم کی پیشرفت پر سیکرٹری نے سینئر افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگیں کیں۔
پارلیمانی امور کی وزارت کے وزیر مملکت (لوک سبھا) جناب ارجن رام میگھوال نے خصوصی مہم 2.0 کے تحت وزارت کے دفاتر کا معائنہ کیا تاکہ صفائی کو یقینی بنایا جا سکے اور ملازمین کو روزمرہ کے کاموں میں حفظان صحت اور صفائی کو برقرار رکھنے کی ترغیب دی جا سکے۔ معائنہ کے دوران وزارت کے سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔


پارلیمانی امور کی وزارت نے یوتھ پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاسوں اور نیوا سیل کی کانفرنسوں میں خصوصی مہم 2.0 کی حمایت کی۔
سوشل میڈیا سائٹس اور وزارت کی ویب سائٹ کے صفحہ پر بھی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئی ہیں، جس میں وزارت کی جانب سے کیے گئے کاموں کا ذکر کیا گیا ہے۔
وزارت نے کاغذ کے استعمال کو کم کر کے دفتری کام کو کاغذ کے بغیر اور فیس لیس بنانے کے لیے ڈیجیٹل اقدامات کیے ہیں جو کہ سوچھ بھارت کی طرف ایک قدم ہے اور وزارت کا زیادہ تر کام ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے ای-آفس ورژن 6.2.0، ای – ایچ آر ایم ایس پورٹل ، کنسلٹیٹیو کمیٹی مینجمنٹ سسٹم پورٹل، کلیمز اور انوینٹری مینجمنٹ سسٹم، نیوا ایپلیکیشن،او اے ایم ایس پورٹل اور نیشنل یوتھ پارلیمنٹ اسکیم کے ذریعے کیا جارہا ہے۔
مندرجہ بالا تمام سرگرمیوں کے بارے میں وزارت کا خیال ہے کہ اس کی نیوا (نیشنل ای-ودھان ایپلیکیشن) پروجیکٹ ایک عمل پر مبنی اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد تمام ریاستی مقننہ کو پیپر لیس بنانا ہے اور یہ ایک بہترین عمل ہے جو نہ صرف مقننہ کو کاغذ کے بغیر بنائے گی بلکہ اس سے ہر سال لاکھوں درختوں کو کاٹنے سے بچنے کے علاوہ، سالانہ 340 کروڑ روپے کی بڑی بچت بھی ہوگی۔ یہ جامع ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف کے اصولوں کی ایک بہترین مثال ہے۔
وزارت آن لائن اشورینس مانیٹرنگ سسٹم (او اے ایم ایس) (ڈیجیٹل انیشی ایٹو) کے ذریعے تمام سرکاری یقین دہانیوں کی نگرانی کر رہی ہے جہاں تمام سرگرمیاں اس سسٹم کے ذریعے کی جاتی ہیں۔
اس طرح وزارت اس مہم کے لیے مقرر کردہ اہداف کو پورا کرنے میں کامیاب رہی ہے اور اس نے اس خصوصی مہم 2.0 سے بھی آگے بڑھ کر سوچھتا کے لیے اس جذبے کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 13339)
(Release ID: 1881103)