بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
خصوصی مہم 2.0—سووچھتایعنی صفائی ستھرائی کو ادارہ جاتی بناکر ایم ایس ایم ای کی وزارت نے داخلی نگرانی کے میکانزم کو مستحکم بنایاہے
Posted On:
31 OCT 2022 8:39PM by PIB Delhi
ڈاکٹرجتیندرسنگھ کے ہاتھوں 14ستمبر ، 2022کو سی ایس اوآئی چانکیہ پوری کے مقام پر خصوصی مہم 2.0پورٹل کا آغاز کئے جانے کے ساتھ ہی ، خصوصی مہم 2.0کا تیاری مرحلہ شروع ہوگیاہے ۔ اس خصوصی مہم 2.0کے تیاری مرحلہ میں بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں ایم ایس ایم ایز کی وزارت اور اس کی تنظیموں نے بھی پورے جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت کا انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرنے والے صفرفیصد ڈی سی (ایم ایس ایم ای )نے 17ستمبر،2022سے 02اکتوبر،2022تک ‘‘سیوا پکھواڑہ’’کاانعقاد کیا، جس کے دوران مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دی گئیں۔ ان سرگرمیوں میں امنگوں سے بھرپور اضلاع میں ای ایس ڈی پی کے تحت صنعت کاری کے بارے میں بیداری پیداکرنے والا(ای اے پی) ایک روزہ پروگرام ، ریاستی سرکاروں اورفیلڈدفاتراوروزارت کی ملحقہ تنظیموں کے اشتراک کے ساتھ ‘‘ووکل فارلوکل ’’ پرتوجہ مرکوز کرنے والی مقامی مصنوعات کو اجاگرکرنے کے مقصد سے پی ایم ایس کے تحت ایک روزہ پروگرام کا بھی انعقاد کیاگیا۔ اس کے علاوہ وزارت کے فیلڈ دفاتراورملحقہ تنظیموں کی جانب سے 17ستمبر 2022سے 02اکتوبر 2022تک اودیم رجسٹریشن مہم کابھی انعقاد کیاگیااور وزارت کے فیلڈ دفاتراور ملحقہ تنظیموں کے ذریعہ شجرکاری اورصفائی ستھرائی سے متعلق مہم بھی منعقد کی گئی ۔ ان کے علاوہ 29ستمبر ، 2022کو ایم ایس ایم ای کے عزت مآب وزیرنے ایم ایس ایم ای کے عزت مآب وزیرمملکت کے ہمراہ ، وزات کے سبھی سیکشنوں کا معائنہ کیااور خصوصی مہم 2.0 کے تیاری کے مرحلے سے متعلق عملی آوری کا جائزہ لیا۔
خصوصی مہم 2.0کے حصے کے طورپر، بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ایم ای) سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانے پرخاص توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ ان میں مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینا ، نوڈل افسران کو حساس بنانا، نشانزد زمروں میں التوا میں پڑے معاملوں کی نشاندہی ، کباڑ اورفالتو سامان سے چھٹکارہ حاصل کرنا ، اورمقررہ ضابطوں کے مطابق ریکارڈ کا بندوبست وغیرہ شامل ہیں ۔ اس مہم کا خاص مقصد ، سرکاری دفاتر اوروزارتوں میں زیرالتواء معاملوں سے نمٹنے کو یقینی بنانا اور داخلی نگرانی سے متعلق میکانزم کو مستحکم بنانا ، ریکارڈ کے بندوبست کے بارے میں افسران کو تربتی فراہم کرنا ، ریکارڈ کے بندوبست کے نظام کو بہتربنانے کی غرض سے مادّی ریکارڈس کو ڈجیتل پرمبنی بناناہے ۔ اس خصوصی مہم کے مقاصد کی حصولیابی کی خاطر، ایم ایس ایم ای کی وزارت نے ایم جی آئی آرآئی کے مقام پر02اکتوبر،2022کو ‘‘سیواگرام آدیوگک مہوتسو’’ کاانعقادکیا اورحفظان صحت سے متعلق کٹس تقسیم کرکے سووچھتا مہم کا افتتاح کیا۔ ایم ایس ایم ای کے وزیر جناب نارائن رانے نے ایم ایس ایم ای کے شعبے میں اختراعی نظریات وخیالات کو فروغ دینے کی غرض سے ایم ایس ایم ای ہیکاتھن 2.0کا بھی افتتاح کیا۔ ایم ایس ایم ایس کے وزیرمملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما نے 17اکتوبر 2022کو احمدآباد میں ایم ایس ایم ای کی وزارت کی مالی مدد سے قائم کئے گئے فاؤنڈری کلسٹرکے لئے یکساں سہولت کے مرکز کا دورہ کیااور وہاں خصوصی مہم 2.0کے تحت مختلف النوع سرگرمیوں کا افتتاح کیا۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت ، خصوصی مہم 2.0کو فروغ دینے کی غرض سے ، اپنے سبھی سوشل میڈیا ہینڈلز پرایک خصوصی مہم بھی چلارہی ہے ۔ ایم ایس ایم ای کی وزارت اوراس کی تنظیمیں /فیلڈ دفاتر، خصوصی مہم 2.0کے کامیابی سے نفاذ کے مقصد سے مسلسل کوششیں کررہی ہیں ۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت فیلڈ دفاتر، آفس کیمپس کمروں اور آفس کیمپس کے آس پاس کے علاقوں کی صفائی ستھرائی ، اورشجرکاری وغیرہ جیسی سرگرمیوں کا مسلسل انعقاد کررہے ہیں ۔ ایم ایس ایم ای کے ڈی ایف اوز ، صفائی ستھرائی مہم کے سلسلے میں اپنے عملے کے ارکان اوراسٹاف کے ساتھ باضابطہ طورپر میٹنگیں کررہے ہیں ۔
وزارت ، سوشل میڈیا اکاؤنٹس ، ٹوئیٹر، فیس بیک وغیرہ پراپنی مختلف النوع سرگرمیوں اورفوٹوؤں کو باضابطہ پوسٹ کررہی ہے ۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت اوراس کی متعلقہ تنظیموں نے خصوصی مہم 2.0کے دوران طے کئے گئے اہداف کی حصولیابی کی ہے ۔ جو کہ درج ذیل ہیں ۔
-
نمبرشمار
|
حوالہ جات کا زمرہ
|
اہداف
|
31اکتوبر2022تک حصولیابیاں
|
1
|
ارکان پارلیمنٹ کے حوالہ جات
|
34
|
34
|
2
|
پارلیمانی یقین دہانی
|
0
|
0
|
3
|
آئی ایم سی حوالہ جات
|
3
|
3
|
4
|
ریاستی حوالہ جات
|
111
|
110
|
5
|
عوامی شکایات
|
54
|
54
|
6
|
پی ایم اوحوالہ جات
|
6
|
6
|
7
|
فائلوں کا جائزہ لیاگیا
|
73885
|
73885 (جائزہ لیاگیا)
|
8
|
فائلوں کی چھنٹائی کی گئی
|
-
|
32000
|
9
|
ای –فائلوں کا جائزہ
|
512
|
512
|
10
|
ای-فائلیں بندکی گئی
|
512
|
512
|
11
|
مہم کے مقامات
|
211
|
211
|
12
|
کباڑ اورفالتو سامان کو فروخت کیاگیا(آمدنی کی گئی )
|
-
|
Rs. 6,91,389
|
13
|
عوامی شکایات سے متعلق اپیل
|
135
|
135
|
14
|
گنجائش پیداکی گئی
|
-
|
11000
|
بہترین طریقہ کارکے طورپر ، ایم ایس ایم ای کی وزارت کے تحت ایک خود مختارادارے ، این آئی –ایم ایس ایم ای نے ادارے کے کیمپس علاقے کو خوبصورت اورجاذب نظربنانے کی خاطر، گلاب کے پھولوں کے ایک باغ کا افتتاح کیا ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -13336
(Release ID: 1881102)
Visitor Counter : 91