جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت نے زیر التوامعاملات کو نمٹانےکیلئے خصوصی مہم دوئم میں شرکت کی
سوچھتامہم اور خصوصی مہم دوئم کے دوران کُل 6462 فائلوں کاجائزہ لیا گیا
6462 میں سے کُل 765 فائلوں کونمٹایاگیا
بایوانرجی کے سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ نے کباڑ کو ٹھکانے لگاکر 172100 روپے کی آمدنی حاصل کی
Posted On:
31 OCT 2022 7:22PM by PIB Delhi
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای) نے اپنی دو سی پی ایس یوز]انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹیڈ (آئی آر ای ڈی اے) اور سولر انرجی کارپوریشن انڈیالمیٹیڈ (ایس ای سی آئی) [اور تین خود مختار اداروں]نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای) ،نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائنڈ انرجی (این آئی ڈبلیو ای) اور سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایوانرجی (ایس ایس ایس-این ا ٓئی بی ای) [کے ساتھ کامیابی سے سوچھتا مہم اور خصوصی مہم دوئم کا اہتمام کیا ۔ اس کے ذریعے 2 اکتوبر 2022 سے 31 اکتوبر 2022 تک زیر التوامعاملات نمٹائے گئے ۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت (ایم این آر ای)کے سکریٹری نے وزارت کے سبھی ڈویزنل سربراہوں، پی ایس یوز کے سی ایم ڈی / ایم ڈی اور اداروں کے ڈائرکٹر جنرل صاحبان کے ساتھ اس مہم کے تحت کی گئی پیش رفت کاجائزہ لیا اور ترجیحی بنیاد پر زیرالتوامعاملات کو نمٹانےکیلئے ہدایات جاری کیں۔ نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے اٹل اکشے اُرجا بھون کے حدود میں سوچھتا کا ہفتہ وار جائزہ بھی لیاگیا اور یہ جائزہ وزارت میں ایس سی ڈی پی ایم دوئم کے نوڈل افسرکے ذریعے لیا گیا۔
پرانے ریکارڈس اور کاغذات وغیرہ کو ٹھکانے لگانےکیلئے دفاتر کے حدود میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنےکیلئے خصوصی طور پر زور دیا گیا اور ساتھ ہی ساتھ ارکان پارلیمنٹ ، پارلیمانی یقین دہانی کے ریفرنس کونمٹانے،آئی ایم سی ریفرنس (کابینہ تجاویز) کونمٹانے،ریاستی سرکار ریفرنسز ، عوامی شکایات پی ایم او ریفرنسز ریکارڈ مینجمنٹ صفائی ستھرائی اور آفس کے کچرے کو ٹھکانے لگانے ،ضابطے / پروسیس کو آسان بنانے اور جگہ کو پاک رکھنے کیلئے بھی خصوصی زور دیا گیا۔ سوچھتا مہم اور خصوصی مہم دوئم کے دوران 6462 فائلوں کاجائزہ لیا گیا اور 6462 میں سے 765 فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا۔
دور درشن کی ٹیم نے بھی گروگرام کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سولر انرجی (این آئی ایس ای) کا دورہ کیاجو ایس سی ڈی پی ایم دوئم کے حصےکے طور پر نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کاایک خود مختار ادارہ ہے۔
نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے ایک خود مختار ادارے، سردار سورن سنگھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی (ایس ایس ایس- این آئی بی ای) نے کباڑے کوٹھکانے لگاکر 172100 روپئے کی آمدنی حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ح ا۔ ع ن۔
U-13338
(Release ID: 1881099)