کانکنی کی وزارت
مرکزی حکومت شمال مشرق میں معدنیات کی دریافت اورترقی کو اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے: مرکزی وزیر جناب پرہلادجوشی
جناب پرہلاد جوشی نے‘‘ شمال مشرقی ارضیات اور کانکنی کے وزراء ’’کے پہلے اجلاس سے خطاب کیا
Posted On:
31 OCT 2022 7:01PM by PIB Delhi
کانکنی کی وزارت پورے ہندوستان میں کانکنی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ اسی مناسبت سے معدنیات سے مالا مال شمال مشرقی خطے میں تلاش کی سرگرمیوں کی مزید حوصلہ افزائی کے لئے آج ناگالینڈ کے نیاتھو ریزوٹ چموکے دیما ، دیما پور میں ‘‘ شمال مشرقی ارضیات اور کانکنی کے وزراء’’ کی پہلی کانفرنس کا انعقادکیا گیا۔
تقریب میں شمال مشرقی کانکنی اور کوئلے کے وزراء کی کمیٹی نے کانکنی ، کوئلہ اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کے سامنے اپنے خدشات اور مطالبات کو سامنے رکھا۔اس مسئلے کے حل پر بات چیت کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ ہندوستان کو بدلنے کے وزیر اعظم کے ایجنڈے کے تحت شمال مشرقی خطے کی ترقی کو اعلیٰ ترجیح دی گئی ہے ۔ شمال مشرقی خطہ ہندوستان کے ایکٹ ایسٹ پالیسی کا اہم حصہ ہے ۔ ہندوستان کا ارضیاتی سروے ( جی ایس آئی ) نے گزشتہ پانچ سال میں مختلف معدنیاتی اشیا ء این ای آر میں 108 پروجیکٹس اور موجودہ علاقائی سیزن 23-2022 میں این ای آر میں مختلف معدنیاتی اشیا سے متعلق 23معدنیاتی تلاش کے پروجیکٹس شروع کئے ہیں۔جناب جوشی نے مزید کہا کہ حکومت قومی معدنیات کی تلاش سے متعلق ٹرسٹ (این ایم ای ٹی ) کے ذریعہ پروجیکٹوں پر مالی مدد بھی فراہم کررہی ہے ۔این ایم ای ٹی کی مدد سے ناگالینڈ میں پتھروں اور خام لوہا سے متعلق معدنیات کی تلاش کے دو پروجیکٹوں کو پہلے ہی مکمل کیا جاچکا ہے۔ این ایم ای ٹی، مشینری / لیباریٹری کی اشیاء / آلات وغیرہ کی خریداری کے لئے بھی مالی اعانت کررہا ہے ۔ مختلف ریاستو ں کے لئے کانکنی کی وزارت کے ذریعہ ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا ہے تاکہ نیلامی کےعمل سے متعلق متعدد مسائل کا تصفیہ کیا جاسکے ۔
شمال مشرقی خطوں کی مکمل مدد کی یقین دہانی کراتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے بتایا کہ جی ایس آئی اور کانکنی سے متعلق ہندوستانی بیورو ( آئی بی ایم )ریاستی ارضیات اور دیگر عہدے داروں کی صلاحیت سازی کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کرسکتا ہے۔ ریاستوں کی سہولیات کے مطابق جی ایس آئی کے ذریعہ شیلانگ سینٹر یا حیدرآبادمیں جی ایس آئی ٹی آئی میں اس طرح کے پروگراموں کا انعقاد کیا جاسکتا ہے ۔
تاہم جناب پرہلاد جوشی نے شمال مشرقی خطے میں نیلامی کےعمل سے متعلق اپنے خدشات کا بھی اظہار کیا اور زور دے کر کہا کہ ریاستی حکومتیں شمال مشرقی خطے کی مختلف ریاستوں میں نیلامی سے متعلق مسائل کا حل کریں ۔انہوں نے آگے کہا کہ وسائل کا انتظام اور ان کی کامیاب نیلامی ، آمدنی میں اضافہ ، روزگار پیدا کرنے اور صنعت کی آمد کے ذریعہ اقتصادی خوشحالی لائے گی،جس سے شمال مشرقی خطوں کی مجموعی نشوونما اورترقی کو وسعت ملے گی۔ بلاکوں کی کامیاب نیلامی خطے کے لئے دیگر مالیاتی ذرائع کو لانے کے لئے ایک اہم وسیلے کے طورپر بھی کام کرسکتی ہے۔
اس کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت کوئلہ اور تیل کی تلاش کے ماحولیاتی اثرات کی بھی گہرائی سے جانچ کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ خطے کے فوائد کے لئے مالامال معدنیات کے وسائل کامناسب استعمال کیا جائے ۔کانکنی کی وزارت نے ایڈیشنل سکریٹری جناب سنجے لوہیا نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت معدنیاتی بلاکوں کی نیلامی کے ساتھ ساتھ ملک میں معدنیات کی تلاش کی رفتار کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کررہی ہے۔جی ایس آئی ملک میں نیشنل بیس لائن جیوسائنس ڈیٹا جنریشن پروگرام کو مکمل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کررہا ہے نیز شمال مشرقی خطے میں اہم معدنیات کی تلاش پر بھی زیادہ سے زیادہ توجہ دی جارہی ہے۔حال ہی میں آسام کے لئے این اے ایم ای ٹی سے دس کروڑروپے سے زیادہ کے تین پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ انہوں نے آگے کہا کہ کانکنی کی وزارت اور اس کے ادارے جی ایس آئی آئی بی منرل ایکسپلوریشن کنسلٹینسی لمٹیڈ (ایم این ای سی ایل ) ریاستی حکومتوں کی مکمل مدد کریں گے ۔ اس امید کا اظہار کرتے ہوئے جناب لوہیا نے کہا کہ یہ اجلاس کانکنی کے شعبے میں بہتری لانے اور خطے کی ارضیاتی سرگرمیوں کو انجام دینے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوگا۔
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-13336
(Release ID: 1881098)
Visitor Counter : 80