ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

چیتا کا عالمی دن اور جنگلی حیات کے تحفظ کا دن نیشنل زولوجیکل پارک میں منایا گیا

Posted On: 05 DEC 2022 4:56PM by PIB Delhi

نیشنل زولوجیکل پارک، نئی دہلی (دہلی چڑیا گھر) نے سینٹرل زو اتھارٹی کے تعاون سے کل ’’چیتا کا عالمی دن‘‘ اور ’’وائلڈ لائف کنزرویشن ڈے‘‘ یعنی جنگلی حیات کے تحفظ کا دن منایا۔ ’’چیتا کا عالمی دن‘‘ اور ’’وائلڈ لائف کنزرویشن ڈے‘‘ منانے کا مقصد موجودہ نسل کو جنگلی حیات کے تحفظ کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00190E8.jpg

ان دنوں کے جشن کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے لیے، نیشنل زولوجیکل پارک اور سینٹرل زو اتھارٹی کی ایک ٹیم نے جورمل پیریوال میموریل سینئر سیکنڈری اسکول فار بلائنڈ، نئی دہلی کا دورہ کیا اور اسکول کے 175 دیویانگ طلباء سے بات چیت کی۔ دیویانگ اسکول کے تمام طلباء نے جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے حلف اٹھایا۔ ’وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ رول آف زوز‘ اور ’’چیتا – اے کی اسٹون اسپیسز اینڈ فوڈ ویب ‘‘ پر نیشنل زولوجیکل پارک اور سینٹرل زو اتھارٹی کے حکام نے ماہرانہ گفتگو کی۔ ان ماہرانہ مذاکروں کا اہتمام کرنے کا مقصد ان نوجوان ذہنوں میں جنگلی حیات کے تحفظ کی اہمیت، سنگ میل کی حیثیت رکھنے والے انواع اور گھاس کے میدان کے ماحولیاتی نظام میں چیتا کے کردار کو سمجھنے کے لیے تجسس پیدا کرنا ہے۔ طلباء میں شرکت سے متعلق سرٹیفکیٹ اور سووینئر تقسیم کئے گئے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 13320

 


(Release ID: 1881037) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Hindi , Tamil