ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
این سی آر ریاستوں اور پنجاب میں دھان کی پرالی کے انتظام کا تجزیہ
Posted On:
05 DEC 2022 5:19PM by PIB Delhi
موجودہ سال میں دھان کی فصل کے باقیات کو جلانے کے واقعات میں نمایاں کمی مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں اور دیگر شراکت داروں کی بھرپور اور مسلسل کوششوں کی عکاس ہے۔ دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے کے واقعات کی نگرانی کے لیے معیاری اسرو پروٹوکول پر مبنی اعداد و شمار کے مطابق، 15.09.2022 سے 30.11.2022 تک پنجاب، ہریانہ، دہلی اور اتر پردیش کے این سی آر اور راجستھان اضلاع میں دھان کی فصل کی باقیات کو جلانے کے کل واقعات 2021 میں 78,550 سے گھٹ کر 2022 میں 53,792 پر آ گئے ہیں ، یعنی ان میں 31.5 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے ۔
2021 اور 2022 میں پنجاب، ہریانہ، این سی آر-یو پی، این سی آر- راجستھان اور دہلی کے این سی ٹی میں دھان کی فصل کے باقیات جلانے کے کل اعدادو شمار(خریف سیزن)
|
نمبر شمار.
|
ریاست / مرکز کے زیر انتظام علاقے
|
2021
|
2022
|
کمی (in %)
|
1
|
پنجاب
|
71304
|
49922
|
29.99
|
2
|
ہریانہ
|
6987
|
3661
|
47.60
|
3
|
این سی آر – یوپی
|
252
|
198
|
21.43
|
4
|
این سی آر – راجستھان
|
3
|
1
|
66.67
|
5
|
دلی این سی ٹی
|
4
|
10
|
کوئی کمی نہیں
|
کُل
|
78,550
|
53,792
|
31.51
|
مرکزی حکومت نے اپنی سی آر ایم اسکیم کے تحت خطے میں پرالی کے موثر انتظام کے لیے حکومت پنجاب، این سی آر ریاستی حکومتوں اور جی این سی ٹی ڈی کو 2018-19 سے 2022-23 تک کی پانچ سالہ مدت کے دوران 3,062 کروڑ روپے سے زیادہ جاری کئے ہیں۔ کل جاری کی گئی رقم میں سے 1,426 کروڑ روپے سے زیادہ ریاستی حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے ہیں۔
اسکیم کے ذریعے حاصل کی گئی فصل کی باقیات کے انتظام کے لیے مشینری کی دستیابی کے حوالے سے، پنجاب کے پاس تقریباً 1.20 لاکھ مشینیں ہیں۔ ہریانہ کے پاس تقریباً 72,700 اور یو پی این سی آر کے پاس تقریباً 7,480 مشینیں ہیں ۔ اس مدت کے دوران، پنجاب، ہریانہ اور اتر پردیش میں تقریباً 38,400 کسٹم ہائرنگ سینٹرز (سی ایچ سی ) قائم کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 24,200 سی ایچ سی پنجاب میں اور تقریباً 6,775 ہریانہ میں ہیں۔
کمیشن کی طرف سے تجویز کردہ فریم ورک کی بنیاد پر، این سی آر کی ریاستی حکومتوں اور حکومت پنجاب نے پرالی جلانے پر قابو پانے کے لیے ایکشن پلان تیار کیا تھا۔ مؤثر نگرانی کے لیے اور ڈیٹا کی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے، کمیشن نے اسرو ، آئی اے آر آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے سیٹلائٹ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے دھان کی باقیات کو جلانے کی نگرانی کے لیے ایک معیاری پروٹوکول بھی تیار کیا تھا۔
مرکزی حکومت، حکومت پنجاب، این سی آر کی ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کوششیں سی آر ایم مشینری کے استعمال، پوسا بائیو ڈیکمپوزر کے استعمال کے ذریعے فصلوں کی باقیات کے بہتر انتظام کی سمت میں، مختلف اختیارات کی سہولت فراہم کرنے کے لیے اور دھان کی باقیات اور آئی ای سی کی وسیع سرگرمیاں، تعلیمی مہمات، آگاہی کیمپ اور پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے بیداری نے پرالی جلانے کی تعداد کو کم کرنے میں نمایاں مدد کی ہے۔
ہریانہ میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کے کل واقعات 2021 میں 6,987 سے کم ہو کر 2022 میں 3,661 رہ گئے ہیں، یعنی پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 47.60 فیصد کی کمی ہے۔ اسی طرح پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کے کل واقعات 2021 میں 71,304 سے کم ہو کر 2022 میں 49,922 رہ گئے ہیں، یعنی 29.99 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے ۔ اتر پردیش ، راجستھان اور این سی ٹی دہلی کے این سی آر اضلاع میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کے کل واقعات 2021 میں 259 سے کم ہو کر 2022 میں 209 رہ گئے ہیں، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 19.30% کم ہیں ۔
پنجاب کے 23 اضلاع میں سے، پانچ ہاٹ اسپاٹ اضلاع جہاں رواں سال کے دوران فصلوں کو جلانے کے واقعات کی سب سے زیادہ تعداد سنگرور، بھٹنڈا، فیروز پور، مکتسر اور موگا میں ہیں، جن میں کل 21,882 پرالی جلانے کے واقعات ریکارڈ کیے گئے، یعنی موجودہ سال میں پرالی جلانے کی کل تعداد کا 43.83 فیصدرہی ۔ صرف ایک ضلع میں رواں سال کے دوران 5000 سے زیادہ پرالی جلانے کی اطلاع ملی ہے۔ اس کے مقابلے میں، 2021 میں، پنجاب کے پانچ (5) اضلاع میں پرالی جلانے کے 5,000 سے زیادہ واقعات درج ہوئے جن کی مجموعی تعداد 32,053 تھی جو کہ پرالی جلانے کی تعداد میں 44.95 فیصد حصہ ہے۔
2021 میں، گیارہ (11) اضلاع تھے جن کی تعداد 3,000 سے زیادہ تھی جو کہ پنجاب میں رپورٹ ہونے والی کل پرالی جلائے جانے کا 79.6 فیصد ہے۔ موجودہ سال میں، صرف سات (7) اضلاع تھے جن میں پرالی جلانے کے 3,000 سے زیادہ واقعات کی تعداد تھی جو کہ آگ کی کل تعداد کا 57% ہے۔ پنجاب میں ایک دن میں سب سے زیادہ پرالی جلانے کے واقعات کی تعداد 2022 میں 3,916 تھی جو 2021 میں 5,327 تھی، یعنی تقریباً 26.5 فیصد کی کمی درج کی گئی ہے۔
لدھیانہ اور مالیرکوٹلا میں 2021 کے مقابلے میں 2022 میں پرالی جلانے کے فعال واقعات میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کی اطلاع ملی۔ پنجاب میں اس سال پرالی جلانے کے فعال واقعات میں سب سے زیادہ کمی لدھیانہ ضلع سے 3,135 کھیت میں آگ کے واقعات (5817 سے 2682 تک) کی کمی کے ساتھ رپورٹ کی گئی۔
ہریانہ کے 22 اضلاع میں سے،اس سال پانچ ہاٹ اسپاٹ اضلاع جن میں ، فتح آباد، کیتھل، جند، سرسہ اور کروکشیتر میں پرالی جلانے کی سب سے زیادہ تعداد ، جہاں پرالی جلانے کے 2,548 کے واقعات درج کیے گئے، یعنی موجودہ سال کے دوران آگ لگنے کی کل تعداد کا 69.6 فیصد ہے۔ ان پانچ اضلاع میں پچھلے سال 4,644 پرالی جلانے کے واقعات درج ہوئے تھے، جن میں 45.1 فیصد کی کمی واقع ہوئی تھی۔سال 2022 میں ہریانہ میں ایک دن میں سب سے زیادہ پرالی جلانے کی تعداد 250 تھی جو 2021 میں 363 تھی، یعنی تقریباً 31.1 فیصد کی کمی ہے ۔ حصار، کرنال، پلول، پانی پت، اور سونی پت میں اس سال پرالی جلانے کے واقعات میں 50 فیصد سے زیادہ کمی کی اطلاع ملی ہے۔ اس سال ہریانہ میں پرالی جلانے کے فعال واقعات میں سب سے زیادہ کمی فتح آباد ضلع سے 712 واقعات (1479 سے 767 تک) کی اطلاع ملی ہے۔
اگرچہ نگرانی کیے گئے رقبے میں مجموعی طور پر کمی ہے، پنجاب کے دو (02) اضلاع بھٹنڈا اور فاضلکا؛ ایک (01) یو پی کے این سی آر ضلع (بلندشہر) اور ہریانہ کے ایک (01) ضلع یمونا نگر میں پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پرالی جلانے کے واقعات کی تعداد نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
دہلی میں روزانہ پی ایم 2.5 کی سطحوں میں پرالی جلانے کا زیادہ سے زیادہ حصہ موجودہ سال (3/11/2022 کو) 34% تھا جو پچھلے سال (7/11/2021 کو) 48% تھا۔ نومبر، 2022 میں دہلی کے روزانہ اوسط اے کیو آئی نے 320.60 پر بہتری درج کی جب کہ نومبر 2021 میں 376.50 تھی، یعنی تقریباً 56 پوائنٹس کی کمی درج کی گئی۔
***********
ش ح ۔ا م۔
U:13322
(Release ID: 1881018)
Visitor Counter : 152