قانون اور انصاف کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قانون  اورانصاف کی وزارت  کے لیجس لیٹیو یعنی قانون سازی کے مجاز محکمے نے سووچھتا مہم اورزیرالتوا  معاملوں کے نمٹارے سے متعلق خصوصی مہم میں شرکت کی


بڑے ریکارڈ س کو ترک کرنے ، کباڑ اور فالتو سامان سے چھٹکارہ حاصل کرنے پرخاص توجہ مرکوز کی گئی تاکہ دفترکی اب تک غیراستعمال والی گنجائشوں کو پھر سے حاصل کرنے ، کام کرنے کی گنجائش حاصل کرنے کی غرض سے صفائی ستھرائی کے اضافی کام اور دیگرپہل قدمیوں پرخصوصی توجہ مرکوز کی گئی

Posted On: 31 OCT 2022 7:19PM by PIB Delhi

نئی دہلی میں شاستری بھون میں واقع  قانون اورانصاف کی وزارت کے لیجس لیٹویعنی قانون سازی کے مجاز محکمے نے 2اکتوبر  2022سے 31اکتوبر 2022تک سووچھتا مہم اور التوامیں پڑے معاملات (ایس سی پی ڈی ایم ) کے جلد نمٹارے سے متعلق خصوصی  مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کا مقصد التوا میں پڑے معاملات کو کم سے کم کرنا ، سووچھتا کو ادارہ جاتی بنانا ، اندرونی نگرانی کے طریق کارکو مستحکم بنانا ، ریکارڈ کے بندوبست کے بارے میں عہدیداروں کو تربیت فراہم کرنا ، مادّی ریکارڈس کو ڈجیٹل پرمبنی بنانا اورسووچھتا کے لئے طریق کارکی نگرانی کرناتھا۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب کے بسوال کو انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی رہنما ہدایات  کے تحت نوڈل افسر نامزد کیاگیاتھا۔ نوڈل افسر کے رہنما  خطوط کے تحت ، مختلف پہل قدمیاں   شروع کی گئیں ۔ اس مہم کے دوران ، پرانے ریکارڈس کی چھنٹائی کرنے اوراسے ترک کرنے ، کباڑ اور فالتو سازوسامان سے چھٹکارہ حاصل کرنے اورانھیں ٹھکانے لگانے پرخاص توجہ مرکوز کی گئی ۔ دفترکی اب تک غیراستعمال شدہ گنجائشوں کو پھرسے حاصل کرنے کی غرض سے کام کرنے کی گنجائشوں کے حصول کے لئے وسیع  پیمانے پر صفائی ستھرائی کاکام کیاگیا۔

لیجس لیٹویعنی قانون سازی کے مجاز محکمے نے خصوصی مہم 2.0کے تحت تین مقامات یعنی ڈی ونگ راہداری ، لفٹ لابی اورمحکمے کی کینٹین کی نشاندہی کی ہے ۔ ایڈیشنل سکریٹری جناب کے بسوال نے اس معاملے میں دوردرشن نیوز کے لئے اپنے بیانات جاری کئے ہیں ۔ ڈی ڈی نیوز نے سبھی  مقامات اورجگہوں کااحاطہ کیاہے ۔ 02 اکتوبر ، 2022کو اس خصوصی مہم کے تحت ، قانون اورانصاف  کے عزت مآب وزیرمملکت نے افسران اورعملے کے ارکان کے ساتھ گفتگو کی اورلیجس لیٹو  محکمے ( خاص ) کے سبھی سیکشنوں اورکمروں  کادورہ کیا۔ جن میں اوایل ونگ اینڈودھی ساہیتہ پرکاشن ، لاء انسٹی ٹیوٹ –بی ڈی روڈ شامل ہیں ۔

لیجس  لیٹوسکریٹری ، ایڈیشنل سکریٹری اورجوائنٹ سکریٹری نے سبھی سیکشنوں ، کانفرنس ہال ، اسٹورروم اور راہداریوں کا معائنہ کیا۔

ریکارڈ س کے بندوبست سے متعلق نظام کے تعلق سے ، ایک ڈی اے آرپی جی سرکلر کو عمل درآمد کی غرض سے محکمے کے سبھی دفاتر ، سیکشنوں اور ملحقہ دفاتر کوجاری کیا گیاہے ۔

زیرالتواء حوالہ جات  یعنی ریفرینسز ، فائلوں ، ای-فائلوں ، الیکٹرانک اشیاء اور آلات  اور خراب حالت میں پڑے آلات اور فرنیچروغیرہ کی نشاندہی ، جائزہ اورانھیں فروغ کرنے اور ان سے  چھٹکارہ حاصل کرنے کے سلسلے میں مختلف سرگرمیاں انجام دی گئیں ۔ اس خصوصی مہم 2.0کے دوران  ، محکمے نے 100مربع فٹ گنجائش پیداکی ۔

خصوصی مہم 2.0کے تحت کباڑ /غیراستعمال شدہ /متروک اشیاء کی نیلامی  /فروخت سے متعلق عمل جلد ہی شروع کیاجائے گا۔

افسران کے کمروں اورسیکشنوں میں گملے رکھے گئے ہیں اورسووچھتامہم  2.0کے تحت سبھی جگہوں کو سینی ٹائز کرنے اور وہاں کی صفائی ستھرائی کے کام کو ترجیحی بنیاد پرانجام دیاجارہاہے ۔ ان سبھی سرگرمیوں کو ٹوئیٹرپرٹوئیٹ کیاگیاہے ۔ اوران ٹوئیٹس کو پی ایم او کے ٹوئیٹراکاؤنٹس اور ڈی اے  پی اے آرجی  کے ٹیگ کیاگیاہے ۔

***********

(ش ح ۔ع  م۔ ع آ)

U -13308


(Release ID: 1880940)
Read this release in: English , Hindi