محنت اور روزگار کی وزارت
ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی اداروں میں خصوصی مہم 2.0 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا
ایک سو بیس کلوگرام کوڑ اکباڑ کا نمٹارہ کیا گیا اور 600 مربع میٹر کی جگہ خالی کرائی گئی
प्रविष्टि तिथि:
31 OCT 2022 5:33PM by PIB Delhi
ڈائریکٹوریٹ جنرل فیکٹری ایڈوائس سروس اور لیبر اداروں ( ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی ) میں یکم اکتوبر 2022سے 31 اکتوبر 2022 تک سووچھتا 2.0 مہم کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔ پانچ لیبر اداروں یعنی محنت کامرکزی ادارہ ، ممبئی اور چنئی ، کانپور ، کولکتہ اور فرید آباد میں علاقائی محنت اداروں نے آفس کے کمروں ، ادارے کی لیباریٹریز ، غسل خانہ اور دفتری ڈیسک پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ اداروں کے احاطوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک خصوصی مہم انجام دی ۔
مہینہ بھر کی مہم کے دوران تقریباََ 400 فائلوں کا جائزہ لیا گیا اور 345 فائلوں کا نمٹارہ کیا گیا۔ غیر ضروری اشیا اور کوڑ ا کباڑ کی پہچان کی گئی اورتقریباََ 120 کلوگرام کوڑ ا کباڑ کو ٹھکانے لگایا گیا نیز 600 مربع میٹر جگہ کو خالی کرایا گیا۔
تمام اداروں کے احاطوں کے آس پاس علاقوں کی جھاڑیوں اور ٹہنیوں اور کھر پتوار کی صفائی کی گئی ۔ احاطوں کو اچھی شکل دینے کے لئے پیڑوں کی چھٹائی کی گئی اور سڑکوں کو صاف کیا گیا۔ سی ایل آئی ممبئی میں احاطوں کو خوبصورت شکل دی گئی ۔احاطوں کو خوبصورت شکل دینے کے لئے خصوصی مہم 2.0 کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا۔
ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی کے بارے میں
ڈائریکٹوریٹ جنرل فیکٹری ایڈوائس سروس اور لیبر ادارہ ( ڈی جی ایف اے ایس ایل آئی ) پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت (او ایس ایچ ) کے شعبے میں 75سال سے زیادہ عرصے سے ملک کی خدمت کررہا ہے ۔ گزشتہ پانچ دہائیوں سے یہ ادارہ نہ صرف اپنی وسعت اور قدوقامت میں آگے بڑھا ہے بلکہ اس کی سرگرمیوں میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ یہ محنت اور روزگار کی وزارت کی تکنیکی شاخ ہے اور فیکٹریوں او ربندرگاہوں میں قومی پالیسیوں اور پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت سے متعلق ( اوایس ایچ ) حکمت عملیوں کی تیاری کے لئے جوابدہ ہے۔ یہ ادارہ کام کرنے والے افراد کی حفاظت ،صحت ، کارکردگی اورتندرستی سے متعلق معاملات پر مشورہ دیتا ہے۔
|
DGFASLI HQ
|
|
Before
|
After
|
|

|

|
|
|
|
CLI Mumbai
|
|
Before
|
After
|
|

|

|
|
|
|
RLI Chennai
|
|
Before
|
After
|
|

|

|
|
RLI Kanpur
|
|
Before
|
After
|
|

|

|
|
|
|
RLI Kolkata
|
|
Before
|
After
|
|

|

|
|
|
|
RLI Faridabad
|
|
Before
|
After
|
|

|

|
| |
|
|
*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-13309
(रिलीज़ आईडी: 1880939)
आगंतुक पटल : 129