وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

سی بی ڈی ٹی نے ایچ اے آر آئی ٹی (انکم ٹیکس  محکمے کی جانب سے ہریالی کے حصول کا عزم) آئیکر پہل کی شروعات کے ساتھ خصوصی  مہم 2.0  کو ختم کیا

Posted On: 31 OCT 2022 7:43PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے  2021 میں منعقدہ خصوصی مہم کے مطابق  2 اکتوبر  سے 31 اکتوبر 2022 تک سرکار ی دفاتر میں سووچھتا اورزیر التوا معاملات کے نمٹارے کے  لئے خصوصی مہم انجام دی ۔ خصوصی مہم  2.0 میں  حکومت ہند کی تمام وزاتیں  اور محکمے شامل ہوئے ۔ براہ راست ٹیکسوں کا مرکزی بورڈ ( سی بی ڈی ٹی )  اپنے انکم ٹیکس محکمے کے ماتحت دفاتر کے ساتھ  خصوصی مہم  2.0  میں  انتہائی جوش وخروش کے ساتھ شامل ہوا۔  مہم کو  دو مراحل میں منعقد کیا گیا تھا ۔14ستمبر2022سے 30ستمبر 2022 تک ابتدائی مرحلہ اور دو اکتوبر  2022سے  31 اکتوبر 2022 تک نفاذ کے مرحلے کے تحت  صفائی کی اس مہم کا انعقاد کیا گیا تھا۔

خصوصی مہم  2.0 کے ابتدائی مرحلے کے دوران  افسران کو بیدار کیا گیا ، زمینی سطح کے کارکنان کو اکٹھا کیا گیا ، نوڈل افسران کی تقرری کی گئی ، مہم کے مقامات کو حتمی شکل دی گئی اورکوڑا کباڑ / غیر مستعمل اشیا کی پہچان کی گئی ۔ اس کے علاوہ  عوامی شکایات ،شکایتی  اپیلوں سمیت خصوصی زمروں میں زیر التوا  معاملات کی پہچان کی گئی ۔

خصوصی مہم کےد وران   تمام  نشان زد  حوالہ جات  کے نمٹارے اور  سرکاری دفاتر کی مجموعی سطح  پر صاف صفائی میں بہتری کے لئے  تمام تر کوششیں کی گئیں۔ خصوصی مہم  2.0 کے تحت محکمے کی کوششوں سے بڑے  پیمانے پر سوشل میڈیا سمیت   پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ بڑے پیمانے پر تشہیری مہم چلائی گئی ۔ یومیہ بنیاد  پر مہم کی پیش رفت کی نگرانی کی گئی ۔

مہم کے دوران  محکمے نے 27000 سے زیادہ عوامی شکایات کا ازالہ کیا جس میں  ای – نوارن   شکایات سمیت    سی پی جی  آر اے ایم ایس  کی شکایات  شامل ہیں۔ تقریباََ 800 شکایتی اپیلوں کا بھی نمٹارہ کیا گیا۔

سرکاری دفاتر  میں سووچھتا کے لئے خصوصی کوششیں   کی گئی ہیں اور  پورے ہندوستان میں  416 سووچھتا مہمات کا انعقاد کیا گیا، جس میں  شہر اور مضافاتی علاقوں  کے علاقائی دفاتر میں  صاف صفائی کی مہمات شامل ہیں۔ دفاتر میں ریکارڈ  کے بندوبست  پر ترجیحی بنیاد پر توجہ دی گئی اور  63000 سے زیادہ غیر ضروری دفتر کی فائلوں کو ہٹادیا گیا۔ان مہمات کے تحت  دفتر کے کوڑا کباڑ کا  نمٹارہ کیا گیا،جس سے  19 لاکھ روپے سے زیادہ کی آمدنی ہوئی اور اس مہم کی مدد سے تقریباََ    67 ہزار مربع فٹ  جگہ کو بھی خالی کرایا گیا اور  خالی کرائی گئی ان جگہوں کی خوبصورتی کے لئے  بھی کوششیں کی گئیں تاکہ آس پاس کے ماحول  کو بھی  بہتر بنایا جاسکے ۔اس کے علاوہ   دلی ، ممبئی ، پونے  اور شمال مشرقی خطے میں   مختلف سرکاری عمارتوں   کی بالکنی  ،چھتوں  اور برآمدوں   کو ہرے بھرے مقام میں تبدیل کردیا گیا۔ آئیکر بھون  ممبئی میں  ‘‘آئیکر  اُدیان’’    ایک ہر بل ادیان  بھی تیار کیا گیا۔

آئیکر خدمات  مراکز  کے ذریعہ شکایات  کے ازالے کے شعبے میں  محکمے کے  بہترین طورطریقوں کو اپنانے اور صاف صفائی کے شعبے میں  فضلہ ، پلاسٹک کو دوبارہ استعمال  کے لائق بنانے  کے ذریعہ  عمودی  باغات   کی تعمیر کو خصوصی  طورپر نمایاں کیا گیا۔ محکمے کے ذریعہ  سووچھتا اور زیر التوا  معاملات کے نمٹارے کی کوششوں   کے تحت   بڑے  پیمانے  پر تشہیر کے لئے   ہر دن  اوسطاََ  چار ٹویٹس  کے ساتھ کُل   120  سےزیادہ ٹویٹ کئے گئے ۔سی بی ڈی ٹی کے چیئر مین  جناب نتن گپتا  نے  ہند –پاک سرحد پر 31  اکتوبر  2022 کو اٹاری میں  چھوٹے  پیمانے پر متعدد جنگلات  ،  آئیکر  ارنیّا کی رونمائی  اور افتتاح کیا نیز ہرت آئیکر  (انکم ٹیکس محکمے کی طرف سے ہریالی کے حصول کا عزم) پہل کی شروعات کے ساتھ خصوصی مہم 2.0 کا اختتام کیا ۔ انہوں نے  ہرت آئیکر  پہل  کے مقاصد کے حصول کے لئے محکمے کے تمام افسران اور اہلکاروں کو  کام کرنے کی تلقین  کی  تاکہ  سرسبز مقامات  میں اضافہ  اور  چھوٹے پیمانے  کے جنگلات   اور انکم ٹیکس محکمے کی عمارتوں اور دیگر عوامی علاقوں   کی ہریالی میں اضافہ کیا جاسکے ۔

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-13295


(Release ID: 1880937) Visitor Counter : 112


Read this release in: Telugu , English , Hindi