بھاری صنعتوں کی وزارت
ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے نےہری دوار کے مقام پراتحاد کے لئے دوڑ‘رن فار یونٹی’ میں حصہ لیا
امرت کال ایک نئےبھارت ، سردارپٹیل کے خوابوں کے بھارت کی تعمیر کا دور ہے: ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیرنے راشٹریہ ایکتا دیوس کاحلف لیا
ہری دوار کے(بی ایچ ای ایل) بھیل اسٹیڈیم میں اس عزم کا جشن منایاگیا
مرکزی وزیر نے بی ایچ ای ایل کی نجکاری سے متعلق افواہوں کی صاف صاف تردید کی
Posted On:
31 OCT 2022 5:36PM by PIB Delhi
بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیرڈاکٹرمہیندرناتھ پانڈے نے آج ہری دوار کے مقام پربھیل اسٹیڈیم میں 2022کے راشٹریہ ایکتادیوس کی تقریبات کی قیادت کی ۔ مرکزی وزیرنے اتحاد کے لئے دوڑ یعنی ‘‘رن فاریونٹی’’ میں حصہ لیا اورحاضرین کو‘‘ راشٹریہ ایکتاپلیج ’’ کا حلف دلایا۔

مرکزی وزیرنے کہاکہ آج پوری قوم ، ہمارے ملک میں اتحاد قائم کرنے میں سردارولبھ بھائی پٹیل کے گراں قدر تعاون کا جشن منارہی ہے ۔ انھوں نے کہاکہ انھیں خراج عقیدت ، ہمارے ملک کی یکجہتی میں ہمارے عقیدے کی علامتیں ہیں ۔ مرکزی وزیرنے کہاکہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے غیرمعمولی جذبے اور سیاسی فہم وفراست کی بدولت جغرافیائی ، ثقافتی اور تہذیبی لحاظ سے ایک متحدہ بھارت وجود میں آیاتھا۔

انھوں نے یہ بھی کہاکہ سردار ولبھ پٹیل کاوژن ، ایک مضبوط ومستحکم ، برمبنی شمولیت ، اورترقی یافتہ بھارت کی تعمیرتھا۔ ان کے لئے قومی مفادات ہمیشہ مقدم رہتے تھے۔ مرکزی وزیرنےکہا کہ مرکزی حکومت ، ہمارے بانی ، بابائے قوم کے وژن کو آگے بڑھانے کی غرض سے اپنی تمام کوششیں کررہی ہے ۔ جدید ترین بنیادی ڈھانچہ نے ، ہمارے جغرافیائی اورثقافتی فاصلوں کو ختم کردیاہے اوراب ملک کے کسی بھی کونے میں پہنچنا بہت آسان ہوگیاہے ۔
انھوں نے مزید کہاکہ ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ اتحاد ووحدت اور ہم آہنگی میں کمی سے نئے قومی بحران پیداہوتے ہیں اور ہماری اجتماعی کوشش کی بدولت ملک کو نئی اونچائیوں تک لے جایاجاسکتاہے ۔ انھوں نے کہاکہ امرت کال ، سردارولبھ بھائی پٹیل کے خوابوں کے بھارت کے مطابق ایک نئے بھارت کی تعمیر کادورہے ۔ وزیرموصوف نے کہاکہ ہمارے ملک کی متحدہ جوابی کارروائی اورتدارکی اقدامات کے نتیجے میں کووڈا-19کی ویکسین کی غیرمعمولی طورپربے مثال 200کروڑخوراکیں فراہم کی گئیں اورملک میں بڑی تعداد میں وینٹی لیٹرس اوردیگر جان بچانے والے آلات اورسازوسامان تیارکیاگیا۔ وینٹی لیٹرس اور دیگر جان بچانے والے آلات اورسازوسامان تیارکیاگیا۔ انھوں نے کہاکہ آتم نربھربھارت کے وژن کو ، صرفایک متحدبھارت ہی حقیقت میں تبدیل کیاجاسکتاہے ۔

اجتماع سے خطاب کرنے کے بعد ، مرکزی وزیرڈاکٹر مہیندرناتھ پانڈے نے میڈیا کے افراد سے بات چیت کی اور کہا کہ بی ایچ ای ایل کے عہدیداروں کے ساتھ ان کی ملاقات میں مختلف پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیاگیا اور اس سلسلے میں اگرکوئی رکاوٹ درپیش ہے تواسے دورکرنے کے بارے میں بھی ،تبادلہ خیال کیاگیا۔ مرکزی وزیر نے واضح طورپران افواہوں کی تردید کی کہ حکومت کابی ایچ ای ایل کا نجی کرن کرنے کاکوئی ارادہ ہے ۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ بھیل کامستقبل پہلے سے بھی زیادہ روشن ہے ۔
ہری دوار کے رکن پارلیمنٹ جناب رمیش پوکھریال ‘‘ نشنک ’’ بھی ان تقریبات کے دوران موجود تھے ۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -13297
(Release ID: 1880931)