محنت اور روزگار کی وزارت
روزگار کے ڈائریکٹوریٹ جنرل میں سووچھتا کی خصوصی مہم 2.0
مہم کے تحت 2.30 لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی
ڈی جی ای کے فائل کے تمام ریکارڈ، ڈجیٹائز کئے گئے
پانچ ہزار 155 مربع فٹ جگہ کو تیار کیا گیا ، 6360 فائلوں کا نمٹارہ کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
31 OCT 2022 7:18PM by PIB Delhi
خصوصی سووچھتا مہم 2.0 کے تحت روزگار کے ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی ای ) نے صدر دفاتر سمیت ڈی جی ای کے تمام ماتحت دفاتر میں بڑے پیمانے پر صاف صفائی کے عمل کو انجام دیا۔ ڈجیٹائز کرنے کی یہ پہل اس مہم کے ایک حصے کے طورپر شروع کی گئی ہے اور ڈی جی ای کی فائل کے تمام ریکارڈ س کو مکمل طورپر ڈجیٹائز کیا گیا ہے ۔ اس مہم کے دوران 9606 فائلوں کو ہٹانے کے لئے نظرثانی کی گئی اور 6360 فائلوں کو ہٹادیا گیا۔ نتیجے کے طورپر تقریباََ 5155 مربع فٹ جگہ کو خالی کرایا گیا۔ اس مہم کے دوران غیر ضروری اشیا کے نمٹارے سے 2.30 لاکھ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی ۔
روز گار کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے بارے میں
مزدور اور روزگار کی وزارت میں روزگار کا ڈائریکٹوریٹ جنرل ( ڈی جی ای ) قومی سطح پر قومی روز گار خدمات سے متعلق پالیسیوں / پروگرام کی تیاری اور تال میل کا قائم رکھنے کا ایک اعلیٰ ترین ادارہ ہے ۔ ڈی جی ا ی ، محنت اور روزگار کی وزارت کا ایک منسلک دفتر ہے جو نئی دلی میں واقع ہے اور تقریباََ 50درج دفاتر ڈی جی ای کے ماتحت آتے ہیں ۔ ڈی جی ای کے علاقائی دفاتر میں درج فہرست ذات /درج فہرست قبائل اور دویانگ جنوں کے لئے قومی کیرئیر خدمات مراکز شامل ہیں۔


*************
ش ح۔ع ح ۔ رم
U-13306
(ریلیز آئی ڈی: 1880925)
وزیٹر کاؤنٹر : 104