محنت اور روزگار کی وزارت
سی بی ٹی، ای پی ایف کی 232ویں میٹنگ31 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی میں منعقد کی گئی
Posted On:
31 OCT 2022 6:47PM by PIB Delhi
سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز،ای پی ایف کی 232ویں میٹنگ آج نئی دہلی میں محنت اور روزگار،ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی صدارت میں منعقد کی گئی جس کی نائب سربراہی محنت اور روزگار، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر مملکت جناب رامیشور تیل،محنت اور روزگار کی سیکریٹری محترمہ آرتی آہوجہ اور سینٹرل پی ایف کمشنر ممبر سیکریٹری محترمہ نیلم شامی راؤ نے انجام دی۔
اجلاس کے دوران درج ذیل فیصلے لیے گئے۔
- بورڈ نے سال22-2021 کے لیے ملازمین پراویڈنٹ فنڈ سے متعلق تنظیم(ای پی ایف او)کے کام کاج پر69 ویں سالانہ رپورٹ کو منظوری دی گئی اور حکومت سے اسے پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی۔
- بورڈ نے سال21-2020 کے لیے ملازمین کے پراویڈنٹ فنڈ سے متعلق (ای پی ایف) اسکیم 1952، ملازمین پنشن (ای پی ایس)اسکیم 1995 اور ملازمین ڈپازٹ لنکڈ انشورنس (ای ڈی ایل آئی) اسکیم 1976 کے سلسلے میں آڈٹ شدہ سالانہ اکاؤنٹ کی منظوری دی ہے۔حکومت سے آڈٹ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
- بورڈ نے حکومت کو ای پی ایس میں بعض ترامیم کی سفارش کی ہے،تاکہ ان ممبران کے لیے پنشن کے متناسب فوائد میں توسیع کی جا سکے جو 34 سال سے زیادہ عرصے سے اس اسکیم میں شامل ہیں اور اس میں ’’35 سال سے کم‘‘ اور ’’42 سال سے کم‘‘کے عوامل کو شامل کرتے ہوئے توسیع دی جائے۔ چھ ماہ سے کم کی سروس کے باوجودممبران کوانخلا کے فوائداوراستثنیٰ کی منظوری دیں یا ای پی ایس 95سے استثنیٰ کی منسوخی کی صورت میں منتقلی کی قیمت کے مساوی حساب کتاب کو فعال بنائیں۔
- بورڈ نے ملازمین کے پروویڈنٹ فنڈ سے متعلق تنظیم کی معلومات سے متعلق سیکورٹی پالیسی کی منظوری دی۔ یہ پالیسی تنظیم کے اندر نافذ کرنے کے لیے درکار مختلف حفاظتی کنٹرولس کو نمایاں کرتی ہے۔
- بورڈ نے اسٹوریج کے لیے آئی ٹی ہارڈویئر کی خریداری اور سرور ڈیٹا بیس اور ڈیٹا بیس لائسنس کی خریداری کے لیے ایک عمومی پالیسی کو بھی منظوری دی ہے۔
- بورڈ نے ای پی ایف اسکیم سے مستثنیٰ کو سرنڈر کرنے؍منسوخ کرنے کے لیے 11 تجاویز کو منظوری دی تاکہ حکومت سے مناسب سفارش کی جا سکے۔
- بورڈنےای ٹی ایف مینوفیکچررز اور پورٹ فولیو مینیجرز کی ملازمت کی مدت کارمیں نئے ای ٹی ایف مینوفیکچررز اور پورٹ فولیو مینیجرز کی آن بورڈنگ تک توسیع کی منظوری دی ہے۔ بورڈ نے بیک وقت نئے ایکسٹرنل آڈیٹر کی تقرری کی بھی منظوری دی ہے۔
- بورڈ نے عمل درآمد کمیٹی سی بی ٹی کو ایگزیکٹو کمیٹی اور اس کی دو ذیلی کمیٹیوں یعنی آئی ٹی سب کمیٹی اور ایچ آر سب کمیٹی، فنانس، انویسٹمنٹ اینڈ آڈٹ کمیٹی، مستثنی اسٹیبلشمنٹ کمیٹی اور پنشن اینڈ ای ڈی ایل آئی کے لیے آجروں اور ملازمین کے نمائندے نامزد کرنے کا اختیار دیا۔
- ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ (ای ٹی ایف) اِکائیوں کے لیے چھٹکارے کی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔ اس نے مالی سال 23-2022 کے لیے شرح سودکے حساب سے آمدنی میں شامل کیے جانے والےپونجی کے فائدے کی بکنگ کے لیے کیلنڈر سال 2018 کے دوران خریدے گئے ای ٹی ایف یونٹوں کو چھڑانے کی بھی منظوری دی۔
تنظیم نے ایک دستاویز @2047ای پی ایف او وژن تیار کی ہے، جو چنتن شیویر میں شدید غورو خوض کا نتیجہ ہے۔ بورڈ نے دستاویز میں مذکور کلیدی حکمت عملیوں اور اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جوای پی ایف او کو عالمی معیارات سے مطابقت رکھنے میں مدد کریں گے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو عالمی معیار کی سماجی سلامتی اور تحفظ فراہم کیا جاسکے۔ یہ مسائل اگلے پانچ سالوں میں کوریج کو 10 کروڑ تک لے جانے کے طریقوں اور ذرائع سے متعلق ہیں، جن میں خدمات کو وسعت دینے کے لیے نفاذ سے سہولت کی طرف بڑھ کر تعمیل میں آسانی لانا، مستقبل کے لیے تیار اور ٹیک ریڈی ورک فورس کے لیے ای پی ایف کرم یوگی کو تیار کرنا، مطمئن افراد کے لیے ہموار خدمات کو یقینی بنانا، اراکین اور پنشن پانے والوں کے لیے خدمات کو ترجیح دے کر مستقبل کی تیاری کو فروغ دینا شامل ہیں۔
*************
ش ح- ش ر–ن ع
U. No.13303
(Release ID: 1880924)
Visitor Counter : 125