وزارت خزانہ
انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے پلاسٹک کی بیکار بوتلوں کا استعمال کرتے ہوئے عمودی باغات کی تخلیق
Posted On:
31 OCT 2022 5:58PM by PIB Delhi
محکمہ انکم ٹیکس نے ایک منفرد آئیڈیا پیش کیا ہے جو شہری علاقوں میں آلودگی سے پاک مقامات کی تخلیق اور پلاسٹک کے کچرے کےخدشات کو دور کرتا ہے۔ یہ پلاسٹک کی بیکار بوتلوں کا استعمال کرکے عمودی باغات یا سبز دیواریں بنانے کا ایک تصور ہے، جس کی سربراہی آئی آر ایس آفیسر جناب روہت مہرا کررہے ہیں۔ انہوں نے سرکاری عمارتوں کی دیواروں پر عمودی باغات بنانے کے لیے پلاسٹک کی بیکار بوتلوں کو کنٹینرز کے طور پر استعمال کرکے اس خیال کو عملی جامہ پہنایا ہے۔ یہ بیکار پلاسٹک کو دوبارہ قابل عمل بناکر اور اسے مثبت مقصد کے لیے دوبارہ استعمال کرکے بیک وقت مذکورہ دوہرے مسائل کو حل کرتا ہے۔
ہندوستان میں مختلف مقامات پر محکمہ انکم ٹیکس کے دفاتر اور گیسٹ ہاؤسز سمیت کئی سرکاری عمارتوں پر اسی طرز کے عمودی باغ لگائے گئے ہیں ۔ یہ نہ صرف پلاسٹک کو دوبارہ استعمال کرتا ہے بلکہ عمارتوں کی تزئین کو بہتر بنانے کے علاوہ ارد گرد کی آلودگی کو بھی کافی حد تک کم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اب تک، اس اقدام کے نتیجے میں 7 لاکھ سے زیادہ بیکار پلاسٹک کی بوتلوں کو دوبارہ استعمال کیا گیا ہے اور 7 لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے ہیں۔ اب تک 17 ہندوستانی ریاستوں اور ہندوستان کے 50 سے زیادہ اضلاع میں ایسے 900 عمودی باغات بنائے جا چکے ہیں۔جس سے 70 ٹن (تقریباً) ایک بار استعمال ہونے والا بیکار پلاسٹک جو کہ لینڈ فلز میں چلا جاتا، دوبارہ استعمال کیا گیا ۔
مزید برآں، انکم ٹیکس آفس، لدھیانہ میں بیکار پلاسٹک کی بوتلوں سے بنا ملک کا سب سے بڑا عمودی باغ بنایا گیا ہے۔ یہ 10,135 مربع فٹ کے رقبے پر محیط ہے اور اسے لمکا بک آف ریکارڈز میں بھی جگہ ملی ہے۔
محکمے نے عمودی باغات بنانے کے لیے دیگر تنظیموں اور اداروں کے ساتھ مل کر اس اقدام کو بھی وسعت دی ہے۔ اس طرح کے باغات اسکولوں، کالجوں، گرودواروں، سرکاری عمارتوں، آئی آئی ٹی، عدالت کے احاطے، پولیس اسٹیشنوں، جیلوں، کارپوریٹ ہاؤسز، انڈسٹریل ہاؤسز، ہوٹلوں، پلوں اور فلائی اوورز وغیرہ میں بنائے گئے ہیں۔ فی الحال اس اقدام کے تحت آنے والے شہر امرتسر، لدھیانہ، جالندھر، روڑکی، بھٹنڈا، سنگرور، پٹیالہ، چندی گڑھ، جموں، وڈودرا، دہلی، سورت اور ممبئی ہیں۔


**********
ش ح۔ ح ا۔ ف ر
U. No.13296
(Release ID: 1880917)