وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

وزارت ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے ماہی پروری کے محکمے نے سووچتا سے متعلق خصوصی مہم دوئم کے حصے کے طور پر مختلف سرگرمیاں انجام دیں

Posted On: 31 OCT 2022 10:04PM by PIB Delhi
  •      ماہی پروری کے محکمے کے تحت مہم کے لیے کل 15 مقامات کی نشاندہی کی گئی
  • 250 فائلوں کے جائزے کے ہدف کے بمقابل 550 فائلوں سے زیادہ کاجائزہ لیا گیا
  • 550 میں سے کل 290 فزیکل فائلیں ٹھکانے لگائی گئیں
  • تقریباً 77 ای-فائلوں کو نظرثانی کے لیے پیش کیا گیا، جس میں سے 43 ای-فائل کو بند کردیا گیا
  • مہم کے نتیجے کے طور پر 250 مربع فٹ سے زیادہ کی جگہ خالی ہوئی

 

2 سے 31 اکتوبر 2022 تک زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم  دوئم کا انعقاد کیا گیا ،جس کا مقصد ریکارڈ کے انتظام، صفائی (اندرونی اور آؤٹ ڈور)، اور دفتر کے اسکریپ کو ٹھکانے لگانے، جگہ خالی کرنے کے قواعد/ عمل میں نرمی وغیرہ شامل ہیں۔  اس طرح ماہی پروری کے محکمے ، اس کے خود مختار ادارے  یعنی کوسٹل ایکوا کلچر اتھارٹی(سی اے اے)  اور نیشنل فشریز ڈیولپمنٹ بورڈ (این ایف ڈی بی)  اور اس کے ادارے یعنی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز پوسٹ ہارویسٹ ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ(این آئی ایف پی ایچ اے ٹی ٹی) ، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف فشریز ناٹیکل اینڈ انجینئرنگ ٹریننگ(سی آئی ایف این ای ٹی) ، فشری سروے آف انڈیا (ایف ایس آئی) اور سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹل انجینئرنگ فار فشریز(سی آئی سی ای ایف)  کے ذریعے اس کی رہنمائی میں سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں۔ مہم کے تحت کام کرنے کے لیے محکمہ ماہی پروری کے ماتحت اور منسلک دفاتر سے کل 15 مقامات کی نشاندہی کی گئی۔

حکومت ہند کے تحت محکمہ ماہی پروری نے تمام ماتحتوں اور منسلک دفاتر کے ساتھ مختلف سرگرمیوں کے ذریعے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔ محکمہ ماہی پروری کے تمام سیکشنز/ ڈویژن/ ہال/ ریکارڈ روم اور ملک کے مختلف ساحلی حصوں میں ماتحت اور منسلک دفاتر کی سائٹس کا معائنہ/ دورہ کیا گیا۔مہم کی مدت کے دوران، مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے 21 اکتوبر 2022 کو چنئی کے زونل دفاتر میں دو مقامات کا دورہ کیا اور مجموعی طور پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ محکمہ ماہی پروری کے سکریٹری نے 20 اکتوبر 2022 کوایف ایس آئی، سی آئی ایف این ای ٹی اور این آئی ایف پی ایچ اے ٹی ٹی  زونل دفاتر کی طرف سے پیش رفت اور کامیابیوں کے معائنے کے لیے ویزاگ میں تین مقامات کا دورہ کیا اور 26 اکتوبر 2022 کو نئی دہلی کے دفتر کا معائنہ کیا اور کلین ڈیسک-کلین سیکشن  اور خصوصی مہم دوئم  کےکلین کوریڈورز پہلو  پر زور دیا۔ جوائنٹ سکریٹری (آئی ایف) نے  29 اکتوبر 2022 کو کوچی کے دفتر کا دورہ کیا، جبکہ جوائنٹ سکریٹری (ایم ایف) نے معائنہ کے لیے این ایف ڈی بی، حیدرآباد کے دفتر کا دورہ کیا۔

تصویر 1: این ایف ڈی بی آئی –آئی ٹی  روم، پہلی منزل

 تصویر 2: ملازمین این ایف ڈی بی دفتر کے احاطے کے کوارٹرز کے پچھلے حصے کی صفائی کر رہے ہیں

 

مہم پر توجہ برقرار رکھنے، بیداری پھیلانے اور رسائی کو بڑھانے کے لیے، 40 سوشل میڈیا پوسٹس کو ڈپارٹمنٹ آف فشریز کی سوشل میڈیا ٹیم نے ٹوئٹر، انسٹاگرام، فیس بک پیج اور لنکڈ ان جیسے پلیٹ فارمز پر ڈیزائن اور اپ لوڈ کیا ۔ ناظرین کی تعداد بڑھانے کے لیے موزوں ٹیگز کا استعمال کیا گیا جیسے @PMOIndia @HMOIndia @DARPG_GoI @swachhbharat @SwachhBharatGov @mygovindia @FisherySurveyOI، محکمہ ماہی پروری کے اداروں اور ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے کے سوشل میڈیا ہینڈلز  کے ذریعے اور #SpecialCampaign 2.0 #SwachhBharat #DeptofFisheries. جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا گیا۔2 منٹ کی مختصر ویڈیوز سووچھتا مہم دوئم کی سرگرمیوں کو دکھانے کی غرض سے ماہی پروری کے محکمے کے سوشل میڈیا صفحات پر نشر کیا گیا، جنہوں نے مہم کی مدت کے دوران 66 فیصد زیادہ تاثرات حاصل کیے ۔

مزید برآں، محکمہ ماہی پروری کے علاقائی دفاتر کی جانب سے ری ٹویٹس کیے گئے، ری ٹویٹس کے لیے سوشل میڈیا ہینڈل، اقتباس ٹویٹس، اور  ڈی اے آر پی جی ، انسٹی ٹیوٹ وغیرہ کے ٹویٹس کو محکمہ ماہی پروری نے فالو کیا۔ بیداری پیدا کرنے کے لیے راہداریوں پر "خصوصی مہم دوئم" کے حوالے سے بینر اور سٹینڈی آویزاں کیے گئے ۔ سوشل میڈیا ٹیم نے تقریب کی پرنٹ کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل کوریج کے لیے پی آر  تعلقات کو بھی شامل کیا۔ سرگرمیاں اور کامیابیاں مختلف اسٹیشنوں پر مقامی پرنٹ میڈیا میں مقامی زبانوں میں شائع کی گئیں۔

مہم کی پیشرفت کو ہائی ریزولیوشن تصویروں/ویڈیوز کے ذریعے "پہلے اور بعد کے منظر نامے" میں دستاویزی شکل دی گئی جو محکمہ ماہی پروری،  ڈی اے آر پی جی، سووچھتا مہم دوئم   وغیرہ کو ٹیگ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی گئیں ۔

"خصوصی مہم دوئم" کے اختتام کے ساتھ، تمام عہدیداروں کی کلی طور پر وقف کوششوں سے، ایم پی کے 10 حوالہ جات اور تمام 9 عوامی شکایات کو دور کیا گیا۔ مزید ،یہ کہ 250 فائلوں کے جائزے کے ہدف کے مقابلے میں 550 سے زائد فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 290 فزیکل فائلوں کو ٹھکانے لگایا گیا ، تقریباً 77 ای -فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 43 ای -فائلوں کو بند کر دیا گیا۔ محکمہ ماہی پروری کی مہم کے نتیجے میں 250 مربع فٹ سے زائد جگہ بھی خالی کرائی گئی۔

****

 

ش ح۔ ا ک۔ ج ا

Urdu No. 13293



(Release ID: 1880903) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Hindi