اسٹیل کی وزارت

نومبر 2022 کے دوران ایم او آئی ایل کی پیداوار اور فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا


مینگنیز کی پیداوار میں 60 فیصد اضافہ

ایم او آئی ایل نے فروخت میں 82فی صداضافہ درج کیا

Posted On: 02 DEC 2022 5:57PM by PIB Delhi

نومبر، 2022 میں 1.2 لاکھ ٹن مینگنیز اورز (کچی دھات) کی پیداوار کے ساتھ، ایم او آئی ایل نے اکتوبر 2022 کے مقابلے میں اس مہینے کے دوران 60 فیصد کی نمایاں ترقی درج کی ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر (ایچ آر) اور سی ایم ڈی (ایڈیشنل چارج) نے اس کی وجہ کمپنی کی بہتر کارکردگی کے لیے تمام متعلقہ افراد کی زبردست اجتماعی کوششوں کو قرار دیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ایم او آئی ایل باقی ماندہ مدت میں بہتر کارکردگی کا منتظر ہے۔

ایم او آئی ایل لمیٹڈ ایک شیڈول-اے، منی رتنا زمرہ-1 مرکزی پبلک سیکٹر انٹرپرائز ہے جو اسٹیل کی وزارت، حکومت ہند کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہے۔ ایم او آئی ایل مینگنیز خام دھات کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے اور مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں گیارہ کانیں چلاتا ہے۔

ایم او آئی ایل کے پاس ملک کے خام مینگنیز کے تقریباً 34فیصد ذخائر ہیں اور یہ ملکی پیداوار میں تقریباً 45 فیصد کا تعاون دیتی ہے۔ کمپنی کا سال 2030 تک اپنی پیداوار کو تقریباً دوگنا کرکے 3.00 ملین ٹن کرنے کا پرجوش منصوبہ ہے۔ ایم اوآئی ایل ریاست مدھیہ پردیش کے دیگر علاقوں کے علاوہ گجرات، راجستھان اور اڈیشہ ریاستوں میں بھی کاروباری مواقع تلاش کر رہی ہے۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13239



(Release ID: 1880891) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi