ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات،جنگلات اور آب وہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت نے وایو:دی وائٹل لائف فورس کے موضوع پرقومی یوتھ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا
ملک کے نوجوانوں سے فضائی آلودگی کے خلاف لڑنے کے لیے ہندوستانی روایت کواپنانے کی اپیل کی
Posted On:
02 DEC 2022 7:22PM by PIB Delhi
ماحولیات،جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے نے آج اُڈیشہ میں وایو:دی وائٹل لائف فورس کے موضوع پر قومی یوتھ کانفرنس کےاختتامی اجلاس سے خطاب کیا۔
اس موقع پراظہار خیال کرتے ہوئے جناب چوبے نے زندگی کو برقرار رکھنے اور اسے پروان چڑھانے میں تخلیق کے پانچ بنیادی عناصر،پنچ مہابھوت کے کردار پر بھی زوردیا۔ کرہ ارض اور فطرت کے ساتھ ہم آہنگ رہنے والی قدیم ہندوستانی تہذیبوں کے ذریعہ حاصل کئے گئے علم کے بے پناہ ذخیرے کو محسوس کرتے ہوئے انہوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان فکر کی اہمیت اور مطابقت کو دوبارہ عالمی سطح پر دریافت کرے اور ہندوستانی عالمی نظریہ کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔
انہوں نے تکنیکی اجلاس اور دستاویزی پریزینٹیشن کے ذریعے اُس علم کے پھیلاؤ کو سراہا جو ہوا کے معیار کے انتظام کے مختلف پہلوؤں جیسے کہ ماحولیاتی سائنسز، تھرمل آلودگی،موسمیات کا رول،ہوا کا مرکب،آب وہوا کی تبدیلی،زراعت پر اس کے اثرات اور دیگر شامل ہیں۔
جناب چوبے نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک میں ہوا کے معیار کے بندوبست کے لیے فضائی آلودگی میں کمی کے اہداف کے ساتھ قومی صاف فضائی پروگرام تیار کرنے،ہوا کے معیار کی نگرانی کے نیٹ ورک (دستی اور حقیقی وقت) کو بڑھانے وغیرہ جیسے کئی اقدامات کئے ہیں،مذکورہ کانفرنس ان کوششوں کو آگے بڑھاتی ہے تمام اہم متعلقہ فریقوں کو اکٹھا کر کے اور ہوا کے معیار میں بہتری پر بحث ومباحثے کو بڑھانے میں ہماری مدد کر کے کانفرنس کے اس موضوع کوتقویت دیتی ہے کہ ہمیں فطرت کے مطابق اپنے آپ کو ڈھالنے کی ضرورت ہےاوراحترام کے ساتھ فطرت اور ثقافت کے مطابق برتاؤ کرنے کی ضرورت ہے۔
900 سے زائد مندوبین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب چوبے نے کہا کہ ہندوستان کے مستقبل کی تعمیر میں ملک کے نوجوانوں کا ایک اہم رول ہے اور اس طرح کی نوجوانوں سے متعلق کانفرنس نوجوانوں کو تعمیری طور پر شامل کرنے اورانہیں فضائی معیار کے چیلنجوں کو حل کرنے کے لیے اپنے اختراعی خیالات پیش کرنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو مزید تقویت فراہم کرتی ہیں۔
ماحولیات،جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت نےآلودگی پر قابو پانے کے مرکزی بورڈ کے ساتھ مل کر بھونیشور،اڈیشہ کی سکشا و انوسندھان یونیورسٹی میں نوجوانوں سے متعلق کانفرنس میں ملک میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے جدید اور روایتی علم کے اتحاد کی یاد منائی۔
*************
ش ح- ش ر–ن ع
U. No.13287
(Release ID: 1880885)
Visitor Counter : 91