سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

عمارتوں کو  دویانگ جنوں کے لیے قابل رسائی بنانا: مہاراشٹر کو بادھامکت وتاورن کے سریجن میں سروشریشٹھ راجیہ ایوارڈ  کے  زمرے میں ادارہ جاتی بااختیار بنانے کے قومی ایوارڈ 2022  سے نوازا گیا

Posted On: 03 DEC 2022 9:10PM by PIB Delhi

ہم جانتے ہیں کہ معذور افراد یا دویانگ جنوں کو بااختیار بنانے کا ایک اہم جصہ ہمارے  مادی  ماحول کو ان کے لیے قابل رسائی بنانا ہے۔ ایک قابل رسائی مادی ماحول  نہ  صرف معذور افراد کو بلکہ ہر کسی کو فائدہ پہنچاتا ہے ۔ ایکسیسبل انڈیا مہم کے تحت، یہ تصور کیا گیا ہے کہ اسکولوں، طبی سہولیات اور کام کے مقامات سمیت اندرونی اور بیرونی سہولیات میں حائل رکاوٹوں اور رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ان میں نہ صرف عمارتیں، بلکہ فٹ پاتھ، کرب کٹس، اور پیدل چلنے والوں کی آمدورفت کو روکنے والی رکاوٹیں بھی شامل ہوں گی۔

جیسا کہ آج ہم معذور افراد کا بین الاقوامی دن منا رہے ہیں، مہاراشٹر ریاست جس طرح  سگمیہ بھارت ابھیان کو نافذ کر رہی ہے، اس طریقے کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ریاست کو آج نئی دہلی میں ’’معذور افراد کے بین الاقوامی دن‘‘ کے موقع پر منعقدہ تقریب میں ’سگمیہ بھارت ابھیان کے کاریان ویَن/بادھامکت وتاورن کے سریجن میں سروشریشٹھ راجیہ‘ کے زمرے کے تحت ادارہ جاتی بااختیار بنانے کا قومی ایوارڈ 2022 سے نوازا گیا ہے۔

تو، یہ نمایاں مقام حاصل کرنے کے لیے  ریاست نے کیا کیا ہے؟ سگمیہ بھارت ابھیان کے تحت، ریاست نے مہاراشٹر کے چار بڑے شہروں میں کل 180 سرکاری عمارتوں تک رسائی کا آڈٹ کیا ہے۔

ان 180 عمارتوں میں سے 142 عمارتوں کو قابل رسائی بنانے کی تجاویز بھیجی گئی ہیں۔ 137 عمارتوں میں ریٹروفٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ 21.67 کروڑ روپے کے فنڈز میں سے ، 19.30 کروڑ روپے  کے استعمال کا سرٹیفکیٹ مرکزی حکومت کو بھیجا گیا ہے۔

باقی 38 عمارتوں میں سے 15 عمارتوں کا بلڈنگ پلان اور تخمینہ جمع کرایا گیا ہے۔

قابل رسائی سرکاری عمارت وہ ہوتی ہے، جہاں معذور افراد کے داخلے اور اس میں موجود تمام سہولیات کے استعمال میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوتی۔ اس میں  تعمیر شدہ  عمارت ،  خدمات، سیڑھیوں اور ریمپ، کوریڈوز، داخلی دروازے، باہر جانے کے ہنگامی راستے، پارکنگ کے ساتھ ساتھ لائٹنگ، سائنیجز ، الارم سسٹم اور  ٹوائلیٹ سمیت ان ڈور اور آؤٹ ڈور سہولیات  کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

قابل رسائی عمارتوں کی شناخت کے لیے سالانہ ایکسیسبیلٹی آڈٹ کی ضرورت ہوتی ہے جو اس بات کا تعین کرتا ہے کہ آیا کوئی عمارت متفقہ معیارات پر پورا اترتی ہے یا نہیں۔ ایک بار جب کسی عمارت کو مکمل طور پر قابل رسائی سمجھا جاتا ہے تو، سالانہ آڈٹ ضروری نہیں ہوتا ہے، لیکن اس میں موجود ڈھانچے یا نظام میں کسی  مجوزہ تبدیلی کو شامل کیے جانے کی  ضرورت ہوتی ہے۔ اس  لئے ایک مکمل آڈٹ کم میعاد کی بنیاد پر کیا جا سکتا ہے۔

رسائی کے معیارات مقامی معاملات کو  پیش نظر رکھتے ہوئے بین الاقوامی معیارات جیسے کہ آئی ایس او کے ساتھ ممکن حد تک ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔ تعمیر شدہ  عمارت  کے معاملے میں ، آئی ایس او  21542:2011،  بلڈنگ کنسٹرکشن  - تعمیر شدہ  عمارت کے قابل رسائی اور  قابل استعمال  ہونے کے لئے تعمیر، اسمبلی، کمپوننٹ اور فٹنگ  سے متعلق ضروریات اور سفارشات  کا ذکر کیا گیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13270                   


(Release ID: 1880796) Visitor Counter : 164


Read this release in: English , Marathi