شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شہری ہوا بازی کی وزارت نے مقامی ڈرون صنعت کی حمایت کے لیے پی ایل آئی کی ترغیباتی اسکیم کے  رہنما خطوط جاری کیے ہیں


شراکت داروں  کی مشاورت کے بعد عملدرآمد کے لیے آپریشنل رہنما خطوط کو حتمی شکل دی گئی ہے

رہنما خطوط اسکیم کے نفاذ کو ہموار کرنے میں مدد کریں گے

Posted On: 03 DEC 2022 6:13PM by PIB Delhi

پیداوار پر مبنی ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کے موثر آپریشن اور ہموار عمل آوری کے لیے، شہری ہوا بازی کی وزارت نے آپریشنل رہنما خطوط مرتب اور مطلع کیے ہیں۔

تمام شراکت داروں اور عوام کی معلومات کے لیے 29 نومبر 2022 کورہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔

  • تعریفیں
  • لیاقت اور اہلیت
  • درخواست اور آن لائن پورٹل
  • پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی (پی ایم اے)، سکریٹریوں کا  بااختیار گروپ (ای جی او ایس)  اور مجاز اتھارٹی

خود انحصار ہندوستان مہم کے تحت ڈرون کی تحقیق اور ترقی، جانچ، مینوفیکچرنگ اور آپریشن کے لیے ہندوستان کو ایک عالمی مرکز بنانے ، ڈرون کی تیاری پر مبنی ریگولیٹری فریم ورک بنانے کے لیے آزاد انہ ڈرون قوانین ، 2021 جاری کیے گئے۔

مزید ترقی کو آسان بنانے کے لیے، حکومت نےہندوستان میں ڈرون اور ڈرون  کے آلات کے لیے پیداوار پر مبنی ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کو منظوری دی ہے۔ ڈرونز اور ڈرون  کے آلات کے لیے پیداوار پر مبنی ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کو گزٹ آف انڈیا میں30 اگست 2021 کو نوٹیفکیشن نمبر سی جی-ڈی ایل-ای-30092020- 230076 کے ذریعہ  مطلع کیا گیا ہے۔ یہ اسکیم گزٹ نوٹیفکیشن کی تاریخ سے نافذ ہو گئی ہے۔ سال 2022-23 سے 2024-25 کے دوران اس اسکیم کے نفاذ کے لیے 120 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

ہدایات اس لنک پر کلک کر کے دیکھی جا سکتی ہیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

13261

 


(Release ID: 1880766) Visitor Counter : 151


Read this release in: English , Hindi , Marathi