ریلوے کی وزارت

پامبن پل کی دوبارہ تعمیر سے جوش و خروش میں اضافہ ہوا  ہے


ہندوستان کا پہلا عمودی لفٹ سمندری ریلوے پل سرزمین ہندوستان کوجزیرہ  رامیشورم سے جوڑتا ہے

Posted On: 03 DEC 2022 5:31PM by PIB Delhi
  • پچاسی فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔
  • پائل ورک : تمام 333 پائلس مکمل۔
  • پائل کیپ اور سب اسٹرکچر: تمام 101 مکمل۔
  • تمام 99 اپروچ اسپین کی فیبریکیشن مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے 76 گرڈر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
  • ٹریک بچھانے کا کام جاری ہے۔
  • عمودی  لفٹ اسپین گرڈر کی فیبریکیشن تکمیل کے قریب ہے۔
  • رامیشورم کی جانب پل پر عمودی لفٹ اسپین کے لیے پلیٹ فارم تیار ہو رہا ہے۔

نئے 2.05 کلومیٹر طویل پامبن ریلوے پل پر دوبارہ تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔ یہ پل رامیشورم جزیرے کو تامل ناڈو میں خشکی کے بڑے حصے سے جوڑے گا ۔ اب تک 84 فیصد تعمیراتی کام مکمل ہو چکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S54I.jpg

سب اسٹرکچر کا کام مکمل ہو چکا ہے جس میں 333 پائلس اور 101 پائل کیپس شامل ہیں۔ تمام 99 اپروچ اسپین کی فیبریکیشن مکمل ہو چکی ہے، جن میں سے 76 گرڈرز کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ورٹیکل لفٹ اسپین گرڈر کی فیبریکیشن تکمیل کے قریب ہے۔ پل کے رامیشورم کے سرے پر عمودی لفٹ اسپین کے لیے پلیٹ فارم تیارکیا جا  رہا ہے۔ ٹریک بچھانے کا کام جاری ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0025GDV.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HFSU.jpg

یہ جدید ترین پل ملک کا پہلا عمودی لفٹ، سمندری  ریلوے پل ہو گا اور توقع ہے کہ مارچ 2023 تک مکمل ہو جائے گا۔

سمندری پل کو ریل وکاس نگم لمیٹڈ (آر وی این ایل) 535 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کر رہا ہے۔ یہ پل ہندوستانی ریلوے کو تیز رفتاری سے ٹرینیں چلانے کی سہولت فراہم کرے گا۔ اس سے سرزمین ہندوستان اور جزیرہ رامیشورم کے درمیان آمد و رفت  میں بھی اضافہ ہوگا۔

موجودہ پامبن ریل پل، جو رامیشورم کو سرزمین ہندوستان سے جوڑتا ہے، 105 سال پرانا ہے۔ اصل پل 1914 میں منڈپم کو خلیج منار میں واقع جزیرہ رامیشورم سے ملانے کے لیے بنایا گیا تھا۔ یہ دونوں مقامات کو جوڑنے والا واحد لنک تھا جب تک کہ 1988 میں سمندری لنک کے متوازی ایک نیا روڈ پل بنایا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

13260

 



(Release ID: 1880731) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Tamil