سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

’دویہ کلا میلہ‘ پہلی بار کرتویہ پتھ پر شروع ہو رہا ہے


سماجی انصاف اور تفویض اختیار ات کی وزارت کی شاندار پہل

بائیس ریاستوں کے 200 سے زیادہ دویانگ  افراداپنی مہارت کا  جادو دکھائیں گے

دویہ کلا میلہ ملک بھر میں منعقد کیا جائے گا

میلے کا مقصد دویانگ دستکاروں کو ایک بڑا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے: ڈاکٹر وریندر کمار

پی ایم دکش پروگرام کے تحت تقریباً 5 لاکھ لوگوں کو فائدہ  ہوا

زیر تربیت افراد  کو 495 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے

Posted On: 02 DEC 2022 8:36PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے انڈیا گیٹ،  دہلی میں کرتویہ پتھ میں دویہ کلا میلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک بھی موجود تھیں۔ دویہ کلا میلہ 2 سے 7 دسمبر تک منعقد کیا جائےگا اور اس کا مقصد ملک بھر کے دویانگ دستکاروں، کاریگروں اور  فنکار کی مصنوعات اور دستکاری  کی اشیا کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات  کے مرکزی وزیر وریندر کمار نے کہا کہ میلے کا مقصد دویانگ جن کی زندگیوں میں خود انحصاری لانا ہے، انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام دویانگ جنوں کو ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کریں گے اور ساتھ ہی  ان کی مصنوعات کی نمائش اور فروخت اور مستقبل میں بڑے تاجروں سے رابطے کا موقع بھی فراہم کریں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دویہ کلا میلہ اب پورے ملک میں منعقد کیا جائے گا۔ اس وزارت کے تحت چار مالیاتی کارپوریشنز، این ایچ ایف ڈی سی، این بی سی ایف ڈی سی، این ایس ایف ڈی سی اور این ایس ڈی ایف سی  کے مختلف چینل پارٹنرز کے ذریعے کاریگروں کو میعادی قرض کی اسکیموں اور مائیکرو فنانس اسکیموں کے تحت مالی امداد فراہم کرتی ہیں۔

وزیراعظم مودی کا  شاندار منصوبہ، پی ایم۔ دکش کے تحت اسکل اپ گریڈیشن اور اسکل ڈیولپمنٹ کی تربیت ہمارے کارپوریٹس کے ٹارگٹ گروپ کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ یہ گروپ زیادہ تر روایتی معاشی سرگرمیوں میں مصروف ہے جس کے لیے مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق اپنی مہارتوں میں مسلسل بہتری کی ضرورت ہے۔ اس لیے ٹارگٹ گروپس کی معاشی سرگرمیوں کو مارکیٹ میں مسابقت سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اسکل اپ گریڈیشن پر بھی زور دیا جا رہا ہے۔ انہیں صرف اپنی ضروریات اور صلاحیت اور تربیت کی نشاندہی کرنے کی ضرورت ہے اور اسے سرکاری وسائل اور سافٹ قرضہ تک ان کی رسائی کے ساتھ ملانے کی ضرورت ہے۔ پی ایم۔  دکش کے تحت 5 لاکھ سے زیادہ زیر تربیت افراد کو 495 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔

  اس  تقریب  میں آنے والوں کو جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں سے آنے والی  شاندار مصنوعات، دستکاری، ہینڈلوم، کڑھائی کا کام اور ڈبہ بند کھانے کی اشیاء وغیرہ دیکھنے  اور خریدنے کا بہترین موقع ملےگا۔ میلے میں 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کے تقریباً 200 دویانگ دستکار، فنکار اور کاروباری افراد اپنی مصنوعات اور مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ میلے میں گھریلو سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، اسٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، ڈبہ بند کھانے، آرگینک مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات-جیولری، کلچ بیگز، سب کے میلے  ’ووکل فار لوکل‘  کےزمروں  کی مصنوعات کی نمائش کی جائے گی اور  یہاں پر  روایتی طریقوں سے  دویانگ دستکااروں کے ذریعہ تیار کردہ  مصنوعات کو دیکھنے اور خریدنے کا موقع ملے گا، چھ روزہ دویہ کلا میلہ صبح 11.00 بجے سے رات 8.00 بجے تک چلے گا۔ یہاں پر  مختلف ثقافتی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا جن میں مختلف دویانگ  فنکاروں اور نامور پیشہ ور افراد کی پرفارمنس بھی شامل ہے۔ میلے  میں آنے والے لوگ ملک کے مختلف علاقوں کے مزیدار  کھانوں کا بھی لطف اٹھا  سکتے ہیں۔

 

 

 

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13248



(Release ID: 1880648) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Marathi