کامرس اور صنعت کی وزارتہ
سہولت کاروں کی پیشہ ورانہ فیسوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) پروٹیکشن اسکیم پر نظر ثانی کی گئی
اسٹارٹ اپس کی طرف سے دائر پیٹنٹ کی درخواستیں 17-2016 میں 179 سے بڑھ کر 2021-22 میں 1500 ہو ں گی۔ اسٹارٹ اپس کی طرف سے داخل کردہ تجارتی نشان کی درخواستیں 17-2016 میں 4 سے بڑھ کر 2021-22 میں 8649 ہوگئیں
Posted On:
02 DEC 2022 3:31PM by PIB Delhi
اسٹارٹ اپس کے انٹلیکچوئل پراپرٹی رائٹس (آئی پی آر) کے تحفظ، فروغ اور ان کے درمیان اختراع اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت ہند نے 2016 میں اسٹارٹ اپ انٹلیکچوئل پراپرٹی پروٹیکشن(ایس آئی پی پی) کی سہولت کے لیے ایک اسکیم شروع کی۔ اس اسکیم نے سٹارٹ اپس کو آئی پی سہولت کاروں کی مدد سے اپنے پیٹنٹ، ڈیزائن یا ٹریڈ مارک کی درخواستوں کو فائل کرنے اور پروسیسنگ کرنے میں سہولت فراہم کی۔
جس کی لاگت کو محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت، حکومت ہند کے کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹ ڈیزائنز اینڈ ٹریڈ مارکس کے دفتر نے برداشت کیا۔ اس اسکیم کے کامیاب نفاذ کے نتیجے میں اسٹارٹ اپس کے ذریعہ آئی پی فائلنگ میں نمایاں اضافہ ہوا، اسکیم کو تین سال کی مدت کے لیے 31 مارچ 2023 تک بڑھا دیا گیا۔
اسٹارٹ اپس کو معیاری خدمات فراہم کرنے اور آئی پی سہولت کاروں کی حوصلہ افزائی کے مقصد سے، سٹارٹ اپس کی طرف سے دائر کی گئی آئی پی درخواستوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے، اب اسکیم میں ترمیم کی گئی ہے اور سہولت فیس کو نمایاں طور پر اضافہ کر کے کم از کم 100فی صد کر دیا گیا ہے۔ یہ نظرثانی شدہ اسکیم 02 نومبر 2022 سے نافذ ہے اور پرانی اسکیم کے مقابلے اس کی نظرثانی شدہ فیس کا ڈھانچہ درج ذیل ہے:
ادائیگی کا مرحلہ
|
پیٹنٹس
|
ٹریڈ مارک
|
ڈیزائن
|
اجرت(ہندستانی روپے میں
|
2016
|
2022
|
2016
|
2022
|
2016
|
2022
|
درخواست دائر کرنے کے وقت
|
10,000
|
15,000
|
2,000
|
3,000
|
2,000
|
3,000
|
درخواستوں کے حتمی تصرف کے وقت
|
اپوزیشن کے بغیر
|
10,000
|
25,000
|
2,000
|
5000
|
2,000
|
5,000
|
اپوزیشن کے ساتھ
|
15,000
|
35,000
|
4,000
|
10000
|
4,000
|
10,000
|
مذکورہ اسکیم کے علاوہ، متعلقہ آئی پی قانون سازی کے تحت فیس میں چھوٹ فراہم کرکے اسٹارٹ اپس کے ذریعہ آئی پی فائل کرنے کی بھی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ سٹارٹ اپ کو پیٹنٹ کی درخواستیں داخل کرنے کے لیے 80فی صد فیس کی چھوٹ اور ٹریڈ مارک کی درخواستیں داخل کرنے کے لیے 50فی صد فیس چھوٹ دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، پیٹنٹ کی درخواستوں کی تیز رفتار جانچ کے انتظامات ہیں۔
نتیجے کے طور پر، پچھلے 6 سالوں میں سٹارٹ اپس کی آئی پی سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے:
اسٹارٹ اپس کی طرف سے دائر پیٹنٹ درخواستیں 2016-17 میں 179 سے بڑھ کر 2021-22 میں 1500 ہو گئیں؛ اسٹارٹ اپس کی طرف سے دائر کردہ ٹریڈ مارک درخواستیں 2016-17 میں 4 سے بڑھ کر 2021-22 میں 8649 ہو گئیں؛ 2016-17 سے اکتوبر 2023 تک 7 پیٹنٹ درخواستیں اور ٹریڈ مارک کی 28,749 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔
30 ستمبر 2022 تک، 380.81 لاکھ روپے فیس کے طور پر ان سہولت کاروں کو ادا کیے جا چکے ہیں جو آئی پی فائل کرنے میں اسٹارٹ اپ کی مدد کرتے ہیں۔ نظرثانی شدہ فیس کا ڈھانچہ موثر اور معیاری سروس فراہم کرنے والے آئی پی سہولت کاروں کی مدد کے ذریعے اسٹارٹ اپس کے ذریعے آئی پی درخواستوں کی فائلنگ میں مزید اضافہ کرے گا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-13230
(Release ID: 1880622)
Visitor Counter : 203