ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے مینجمنٹ سروس (آئی آر ایم ایس) میں تقرری خصوصی طور پر تیار کردہ امتحان (آئی آر ایم ایس امتحان) کے ذریعے کی جائے گی


یہ امتحان سال 2023 سے یو پی ایس سی کے ذریعے منعقد کیا جائے گا

آئی آر ایم ایس ای (150 نمبر) کے لیے یو پی ایس سی پر ایک انڈینٹ رکھا جا رہا ہے

Posted On: 02 DEC 2022 6:03PM by PIB Delhi

ریلوے کی وزارت نے، یو پی ایس سی اور ڈو او پی ٹی کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ انڈین ریلوے مینجمنٹ سروس (آئی آر ایم ایس) میں تقرری 2023 کے بعد سے یو پی ایس سی کے ذریعے منعقد کیے جانے والے خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ امتحان (آئی آر ایم ایس امتحان) کے ذریعے کی جائے گی۔

آئی آر ایم ایس ای ایک دو سطحی امتحان ہوگا – ایک ابتدائی اسکریننگ امتحان، اس کے بعد ایک اہم تحریری امتحان اور انٹرویو ہوگا۔

امتحان کے دوسرے مرحلے یعنی یعنی آئی آر ایم ایس (مین) تحریری امتحان کی خاطر امیدواروں کی مناسب تعداد کی اسکریننگ کے لیے، تمام اہل امیدواروں کو سول سروسز (ابتدائی) امتحان میں شرکت کرنی ہوگی اور آئی آر ایم ایس (مین) امتحان کے لیے امیدواروں کی مناسب تعداد کی اسکریننگ کی جائے گی۔

آئی آر ایم ایس (مین) امتحان میں ذیل میں بیان کردہ مضامین میں روایتی مضمون کی قسم کے 4 پرچے شامل ہوں گے:

  1. کوالیفائنگ پرچے

پرچہ A- آئین کے آٹھویں شیڈول میں شامل زبانوں میں سے امیدوار کے ذریعہ منتخب کی جانے والی ہندوستانی زبانوں میں سے ایک            – 300 نمبر

پرچہ B – انگریزی                                           – 300 نمبر

  1. میرٹ کے لیے شمار کیے جانے والے پرچے

اختیاری مضمون – پرچہ 1                                  – 250 نمبر

اختیاری مضمون – پرچہ 2                                  – 250 نمبر

  1. پرسنالٹی ٹیسٹ                                       – 100 نمبر

اختیاری مضامین کی فہرست جس میں سے امیدوار کو صرف ایک اختیاری مضمون کا انتخاب کرنا ہے۔

  1. سول انجینرنگ،
  2. میکینکل انجینئرنگ،
  3. الیکٹریکل انجینئرنگ
  4. کامرس اور اکاؤنٹنسی۔

مذکورہ بالا کوالیفائنگ پرچے اور اختیاری مضامین کا نصاب وہی ہوگا جو سول سروسز امتحانات (سی ایس ای) کے لیے ہوتا ہے۔

سول سروسز (مین) امتحان اور آئی آر ایم ایس (مین) امتحان کے مشترکہ امیدوار ان دونوں امتحانات کے لیے مذکورہ بالا اختیاری مضامین میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں یا ان امتحانات کے لیے علیحدہ اختیاری مضامین کا انتخاب کر سکتے ہیں (ان دونوں امتحانات کی اسکیموں کے مطابق، ایک سی ایس ای (مین) کے لیے اور ایک آئی آر ایم ایس ای (مین) کے لیے)۔

کوالیفائنگ پرچے اور اختیاری مضامین (سوال نامہ اور تحریری جوابات) کے لیے زبان کا ذریعہ اور اسکرپٹ وہی ہوں گے جو سی ایس ای (مین) امتحان کے لیے ہوتے ہیں۔

مختلف زمروں کے لیے عمر کی حد اور کوششوں کی تعداد وہی ہو گی جو سی ایس ای کے لیے ہے۔

کم از کم تعلیمی لیاقت –  کسی ایسی یونیورسٹی سے انجینئرنگ میں ڈگری / کامرس / چارٹرڈ اکاؤنٹنسی میں ڈگری، جسے ہندوستان میں مرکزی یا ریاستی مقننہ کے ایکٹ کے ذریعہ قائم کیا گیا ہو یا پارلیمنٹ کے ایک ایکٹ کے ذریعہ قائم کردہ یا یونیورسٹی گرانٹس کمیشن ایکٹ، 1956 کے سیکشن 3 کے تحت یونیورسٹی کے طور پر تصور کیے جانے والے دیگر تعلیمی اداروں سے ۔

یو پی ایس سی پر آئی آر ایم ایس ای (150 نمبر) کے لیے ایک انڈینٹ رکھا جا رہا ہے جو چار آپشنز میں سے درج ذیل نمبروں پر مشتمل ہوگا۔ سول (30) مکینیکل (30) الیکٹریکل (60) اور کامرس اینڈ اکاؤنٹنسی (30)۔

نتائج کا اعلان – یو پی ایس سی میرٹ کے لحاظ سے چار شعبوں کے آخر میں تجویز کردہ امیدواروں کی ایک فہرست تیار کرے گا اور اس کا اعلان کرے گا۔

چونکہ مجوزہ امتحانی اسکیم میں آئی آر ایم ایس (مین) امتحان کے امیدواروں کی اسکریننگ کے لیے سول سروسز (پی) امتحان کو استعمال کرنے کا تصور کیا گیا ہے اور ساتھ ہی آئی آر ایم ایس ای کے لیے عام کوالیفائنگ زبان کے پرچے اور سی ایس ای کے کچھ اختیاری مضامین کے پرچوں کا بھی تصور کیا گیا ہے، لہٰذا ان دونوں امتحانات کا ابتدائی حصہ اور مین تحریری حصہ  دونوں ایک ساتھ منعقد کیا جائے گا۔ آئی آر ایم ایس ای کو سی ایس ای کے ساتھ ایک ساتھ مطلع کیا جائے گا۔

سال 2023 کے لیے یو پی ایس سی کے امتحان کے سالانہ پروگرام کے مطابق، سول سروسز (پی) امتحان – 2023 بالترتیب 01.02.2023 اور 28.05.2023 کو نوٹیفائی اور منعقد ہونے والا ہے۔ چونکہ سی ایس پی امتحان - 2023 کو آئی آر ایم ایس (مین) امتحان کے امیدواروں کی اسکریننگ کے لیے بھی استعمال کیا جائے گا، لہٰذا اسی شیڈول کے بعد آئی آر ایم ایس امتحان -2023 کے لیے مطلع کیا جائے گا۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13237



(Release ID: 1880572) Visitor Counter : 455


Read this release in: English , Hindi , Marathi