وزارت خزانہ

پریس کمیونیکیشن


چھ اعشاریہ دو صفر (6.20) فیصد ایف ای آر ٹی سی او جی او آئی ایس پی ایل بونڈ 2022 کی ادائیگی

Posted On: 02 DEC 2022 4:04PM by PIB Delhi

’چھ اعشاریہ دو صفر (6.20) فیصد ایف ای آر ٹی سی او جی او آئی ایس پی ایل بونڈ2022 کا بقایا بیلنس، بمطابق 23 دسمبر 2022 (24 دسمبر 2022 کو چوتھے سنیچرکے دن کی تعطیل ہونے کی وجہ سے) کے برابر ادائیگی کے قابل ہے۔ مذکورہ تاریخ سے اس پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ کسی بھی ریاستی حکومت کی طرف سےقابل مذاکرہ عناصر کے قانون 1881 کے تحت، ادائیگی کے دن چھٹی کا اعلان کرنے کی صورت میں، قرض کی ادائیگی اس ریاست میں ادائیگی کرنے والے دفاتر کے ذریعہ، گزشتہ کام کرنے کے دن پر کی جائے گی۔

تمسکات سے متعلق سرکاری ضابطوں 2007 کے ذیلی ضوابط 24(2) اور 24(3) کے مطابق، میچورٹی کی ادائیگی، ذیلی جنرل لیجر یا جزوی ذیلی جنرل لیجر اکاؤنٹ یا اسٹاک سرٹیفکیٹ کی شکل میں موجود سرکاری سیکیورٹی کے اندراج شدہ ہولڈر کو آگے بڑھائی جاتی ہے جسے ایک پے آرڈر کے ذریعے کیا جائے گا ،جس میں اس کے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات شامل ہوں یا کسی ایسے بینک میں ہولڈر کے اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنے کے ذریعے کیا جائے گا، جس میں الیکٹرانک ذرائع سے رقوم کی وصولی کی سہولت موجود ہو۔

تمسکات کے سلسلے میں ادائیگی کرنے کے مقصد کے لیے، اصل سبسکرائبر یا اس طرح کی سرکاری تمسکات کے بعد کے ہولڈرز، اپنے بینک اکاؤنٹ کی متعلقہ تفصیلات پہلے سے جمع کرائیں گے۔

تاہم، برقی ذرائع سے رقوم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹ/مینڈیٹ کی متعلقہ تفصیلات کی عدم موجودگی میں، مقررہ تاریخ پر قرض کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے، ہولڈرز ،پبلک ڈیبٹ دفاتر، ٹریژریز/ ذیلی ٹریژریز اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے خزانے اور شاخیں (جس کے لئے وہ سود کی ادائیگی کے لیے مجاز/رجسٹرڈ ہیں) میں، باضابطہ طور پر ڈسچارج شدہ تمسکات کو ، ادائیگی کی مقررہ تاریخ سے 20 دن پہلےٹینڈر کر سکتے ہیں۔

ڈسچارج ویلیو وصول کرنے کے طریقہ کار کی مکمل تفصیلات ، مذکورہ ادائیگی کرنے والے کسی بھی دفاتر سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔

حکومت ہند

وزارت خزانہ

اقتصادی امور کا محکمہ

بجٹ ڈویژن

نارتھ بلاک،

نئی دہلی-110 001

بتاریخ: 02 دسمبر 2022

*****

U.No.13224

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1880543) Visitor Counter : 78


Read this release in: Hindi , English