سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
سائنسی اورصنعتی تحقیق کے محکمے (ڈی ایس آئی آر) نے خصوصی مہم 2.0 کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کیا
Posted On:
02 NOV 2022 4:20PM by PIB Delhi
سائنسی اورصنعتی تحقیق کے محکمے (ڈی ایس آئی آر)نے 2؍اکتوبر 2022 سے 31؍اکتوبر 2022تک خصوصی مہم 2.0 کاکامیابی کے ساتھ انعقاد کیا۔ ڈی ایس آئی آر کی سکریٹری ڈاکٹر (محترمہ ) این کلائی سیلوی نے محکمے کے صدردفتر کے ساتھ ساتھ سی ایس آئی آر کی لیباریٹریوں کا اپنے دورے کے دوران وقتافوقتا اسکیم کے نفاذ کاجائزہ لیا۔ انھوں نے نئی دہلی میں سی ایس آئی آر کے صدردفتر ، انوسندھان بھون کے مقام پرہرگاندھی جینتی کے موقع پر (02اکتوبر ) شرم دان کے انعقاد کوایک سالانہ مستقل تقریب میں تبدیل کرنے کی پہل کی ۔ انھوں نے بذات خود صفائی ستھرائی اورشجرکاری کی مہم میں شرکت کی اور محکمے کے سبھی ملازمین کے ساتھ ساتھ تقریب کی پوری مدت کے دوران بنفس نفیس وہاں موجود رہیں ۔
محکمے کی جانب سے خصوصی مہم کے نوڈل افسر جناب سریندرپال سنگھ جوائنٹ سکریٹری نے خصوصی مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے ، روزانہ کی بنیاد پرسی ایس آئی آراور این آرڈی سی اورسی ای ایل کے نوڈل افسران کے ساتھ مہم کی پیش رفت کاجائزہ لیا۔
اس مہم کے نتیجےمیں ، پی ایم حوالہ جات ، پارلیمانی یقین دہانیوں ، آئی ایم سی حوالہ جات ، پی ایم اوحوالہ جات ، ریاستی سرکاروں کے حوالہ جات اورعوامی شکایات جیسے مختلف النوع زمروں میں التوا میں پڑے معاملات کو کافی حدتک نمٹادیاگیا۔
اس خصوصی مہم کے حصے کے طورپر، 23036 فائلوں کا جائزہ لیاگیااوران میں سے 13241فائلوں کی چھنٹائی کردی گئی ۔ اس کے علاوہ 1401 ای فائلوں کو جائزے کے لئے منتخب کیاگیاتھااورجائزہ کے بعد اس میں سے 1066ای فائلوں کو بندکردیاگیاہے ۔
اس خصوصی مہم کے دوران ڈی ایس آئی آر ، سی ایس آئی آر ہیڈ کوارٹر، سی ای ایل اور این آرڈی سی اورملک بھرمیں پھلی سی ایس آئی آر کی سبھی لیبارٹریوں میں صفائی ستھرائی سے متعلق 113مہمات انجام دی گئیں جب کہ اس کے لئے ہدف 39مہمات کے لئے ہی تھا۔ اس کے علاوہ صفائی ستھرائی کے بارے میں بیداری پیداکرنے سے متعلق مختلف پروگراموں کا بھی انعقاد کیاگیااور فیلڈ دفاتر میں صحت کو بہتررکھنے سے متعلق کٹس تقسیم کئے گئے ۔ مہم کی حصولیابیوں اور پیش رفت کی اعلیٰ ترین سطح پرنگرانی کی گئی اور انھیں ہفتہ وار بنیاد پر ڈی اے آرپی جی کے ذریعہ تیارکردہ ایس سی دی پی ایم پورٹل پراپ لوڈ کیاگیا۔
یہ بہت اطمینان کی بات ہے کہ سی ایس آئی آر کے ڈی جی نیز سکریٹری ، ڈی ایس آئی آر کی سرگرم اور فعال قیادت کے تحت کباڑ اورفالتو سازوسامان کوٹھکانے لگانے کے کام میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس خصوصی مہم کے دوران کباڑ اور فالتو سازوسامان کو ٹھکانے لگانے کے کام میں متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیاگیا اوراس مہم کے دوران آفس میں جگہوں کو خالی کرانے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس خصوصی مہم کے دوران آفس میں جگہوں کو خالی کررانے میں کامیابی حاصل ہوئی ۔ اس خصوصی مہم کے دوران کباڑ اور فالتوسازوسامان کو ٹھکانے لگانے سے اب تک 2265804روپے کی وصولیابی ہوچکی ہے جب کہ دفاتر میں 1136371مربع فٹ خالی جگہ حاصل کی جاچکی ہے ۔جسے اب محکمے کے مختلف دفاترمیں آفس کے کام کاج اورتحقیق وترقی سے متعلق سرگرمیوں کے لئے استعمال کیاجائے گا۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -13212
(Release ID: 1880459)