ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت

زیرتربیت ملازم  کے پرموشن کی قومی سکیم

Posted On: 25 JUL 2022 6:47PM by PIB Delhi

ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ اگست 2016 میں شروع کی گئی زیرتربیت ملازم کے پروموشن کی قومی اسکیم (این اے پی ایس) کا مقصد اپرنٹس کو وظیفہ فراہم کرکے ملک میں اپرنٹس شپ کی تربیت کو فروغ دینا ہے نیز اپرنٹس شپ ایکو سسٹم کی استعداد کار میں اضافہ کرنا اور تیز رفتار ترقی کی مدد میں شامل ہونا ہے۔ اس کے علاوہ  این اے پی ایس کے مقاصد حسب ذیل ہیں:

  1. ملازمت کے دوران تجرباتی تربیت کو فروغ دے کر صنعت کے لیے ہنر مند افرادی قوت تیار کرنا۔
  2. اپرنٹسز کو جزوی وظیفہ تقسیم کرکے اپرنٹس کے اندراج کے لیے اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا۔
  • iii. اُن امیدواروں کے لیے ہنر مندی کے مواقع فراہم کرنا جنہوں نے قلیل مدتی مہارت کی تربیت حاصل کی ہے۔
  • iv. چھوٹے اداروں (ایم ایس ایم ایز) میں اپرنٹس کے اندراج کی حوصلہ افزائی کرنا جو توقعاتی اضلاع اور شمال مشرقی خطے جیسے کم خدماتی علاقوں میں واقع ہیں ہے۔

این اے پی ایس کے آغاز سے لے کر اب تک منسلک زیرتربیت ملازمین کی کل تعداد تقریباً 13.38 لاکھ ہے۔

اداروں کو وظیفہ (25 فیصد یا 1,500 روپے جو بھی کم ہو) کی ادائیگی کے بجائے، حکومت کی طرف سے براہ راست فائدے کی منتقلی کی اسکیم (ڈی بی ٹی) کے تحت اپرنٹس کے بینک اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کی تجویز ہے۔ اس سلسلے میں ایک پائلٹ ڈی بی ٹی جون، 2022 میں کیا گیا تھا، جسے پورے پیمانے تک بڑھایا جائے گا۔

اپرنٹس شپ ٹریننگ ہندوستان میں ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے کلیدی اجزاء میں سے ایک ہے اور ہندوستان کو ‘دنیا کا ہنر مندانہ سرمایہ’ بنانے میں تعاون کرتا ہے۔ اپرنٹس ایکٹ، 1961 میں 2014 میں ترامیم اور 2019 کے ضوابط اور این اے پی ایس کا آغاز سمیت مختلف اصلاحات کی گئی ہیں تاکہ اداروں کو زیادہ تعداد میں اپرنٹسز کو شامل کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت نے مختلف شراکت داروں کے ساتھ مشاورت سے پورٹل اور پروسیز کو آسان بنانے اور اداروں اور زیرتربیت ملازمین کی تعداد میں اضافہ کرنے کی خاطر این اے پی ایس کے رہنما خطوط پر نظر ثانی کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ ان سب کی وجہ سے زیرتربیت ملازمین کی تعداد 21-2020 میں 2.90 لاکھ سے بڑھ کر 22-2021 میں 5.8 لاکھ ہو گئی ہے اور اسی مدت کے دوران  اخراجات 120 کروڑ سے 217 کروڑ روپے بڑھ گئے ہیں۔  رواں سال کے دوران زیرتربیت ملازمین کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچنے کی امید ہے۔ اس کے لیے حکومت ملک بھر میں 250 اپرنٹس شپ آگاہی ورکشاپس اور ماہانہ اپرنٹس شپ میلے کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ طلباء اور اداروں میں اپرنٹس شپ کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے اور نوجوانوں کے لیے اپرنٹس شپ کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

فی الحال، دو اپرنٹس شپ اسکیمیں زیرعمل ہیں، یعنی اعلی تعلیم کے محکمے، وزارت تعلیم (ایم او ای) کی طرف سے زیرتربیت ملازمین کی ٹریننگ کی قومی اسکیم (این اے ٹی ایس) اور ایم ایس ڈی ای کی طرف سے نیشنل اپرنٹس شپ پروموشن اسکیم (این اے پی ایس)۔ جبکہ این اے ٹی ایس، انجینئرنگ گریجویٹس، ڈپلومہ ہولڈرز اور جنرل سٹیم گریجویٹس کے لیے اپرنٹس شپ ٹریننگ کا نفاذ کرتا ہے۔ این اے پی ایس، اپرنٹس کی باقی زمروں کے لیے ہے۔ دونوں اسکیموں کے درمیان تال  میل قائم کرنے کی کوششیں کی گئی ہیں۔اس کے علاوہ، یوجی سی نے اپرنٹس شپ/انٹرن شپ ایمبیڈڈ ڈگری/ڈپلومہ پروگرام آفر کرنے کے تعلق سے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے لیے رہنما خطوط وضع کیے ہیں تاکہ علم، ہنر، اہلیت کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جا سکے اور صنعت کی نمائش کے ساتھ ملازمت کی تربیت پر توجہ مرکوز کی جا سکے اور گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ طلبا کی ملازمت کے رجحان اور روزگار کو بہتر بنایا جا سکے۔ مندرجہ بالا تمام اسکیمیں اور پروگرام امیدواروں کے مخصوص ٹارگٹ گروپ کی طرف توجہ مرکوز کرتے ہیں جس کا مقصد ملازمت کے دوران تربیت فراہم کرکے مہارت کے فرق کو پر کرنا اور انہیں صنعت کے لیے تیار اور روزگار کے قابل بنانا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ع ح۔

(U: 13219)



(Release ID: 1880454) Visitor Counter : 140


Read this release in: English , Manipuri